پاکستان کے سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل حمید گل کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

پاکستان کے سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل حمید گل کا انتقال

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے اسلام نواز جنرل حمید گل جو کشمیر ، پنجاب اور افغانستان میں اپنے دور میں جب وہ طاقتور آئی ایس آئی کے سربراہ تھے، سخت گیر عسکریت پسندوں کی سرپرستی کے لئے جانے جاتے تھے وہ برین ہیمبریج کے باعث انتقال کر گئے ۔ 78سالہ گل کو کل رات برین ہیمبریج ہوا اور جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل واقع مری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ ان کی دختر عظمیٰ گل نے آج یہ بات بتائی ۔ گل جو1987اور1989کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ تھے ۔ اس وقت امریکی تائید کا افغان جہاد جو اس وقت کے سوویت یونین کے خلاف کیا گیا تھا، اپنے آخری مرحلہ میں تھا۔ وہ افغان جنگ کے آخری مرحلہ میں بھی خفیہ ایجنسی کے ساتھ کام کرتے رہے ۔ اپنے سخت گیر اسلامی نظریات کی وجہ سے پہچانے جانے والے گل کو کشمیری اور پنجابی عسکریت پسند گروپ کی تائید کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ80کے اواخر اور90کے اوائل کی گئی تھی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی تعزیت پیش کی ۔ گل کو1958میں پاکستانی فوج میں کمیشن(19لانسرس) دیا گیا ۔ وہ ٹینک کے کمانڈر تھے۔ ہندوستان کے ساتھ1965میں چھاویندہ فرنٹ پر لڑائی کے وقت تعینات کئے گئے تھے ۔ 1972-76کے درمیان انہیں براہ راست جنرل ضیاء الحق کے تحت بٹالین کمانڈر کی حیثیت سے خدمات کا موقع ملا ۔ انہیں1978میں بریگیڈیر کی حیثیت سے ترقی دی گئی اور پھر وہ1980کے دوران ملتان میں فرسٹ آرموڈ ڈیویژن کے کمانڈر بن گئے جس کے بعد انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرس کو بحیثیت ڈائرکٹر جنرل ملٹری انٹلیجنس جنرل ضیاء کے تحت بھیج دیا گیا ۔ اس وقت انہیں آئی ایس آئی چیف کی حیثیت سے1987میں نامزد کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں آئی ایس آئی کمانڈر کی حیثیت سے اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے1989میں تبدیل کردیا اور ان کا تبادلہ کمانڈر سکنڈ کا پٹ ملتان کی حیثیت سے کیا گیا ۔ انہوں نے ضرب مومن فوجی مشق میں بھی حصہ لیا جو نومبر اور دسمبر1989ہندوستان کے خلاف کی گئی۔ اس وقت جنرل آصف نواز جنہیں فوج کے سربراہ کی حیثیت سے اگست1991میں تقرر کیا گیا تھا۔ گل کا تبادلہ بحیثیت ڈائرکٹر جنرل ہیوی انڈسٹریز تکشیلا تک کیا گیا تاہم انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور پھر1992میں وہ فوج کے سربراہ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے ۔ یہ باور کیاجاتا ہے کہ گل کشمیر اور افغانستان میں جہادی گروپ کے سرگرم حامی رہے ۔ انہوں نے کئی بار جہادی قائدین کے ساتھ ممبئی حملہ کے اصل سازشی حافظ سعید کے ساتھ شہ نشین پر موجود رہے اور ہندوستان اور امریکہ کے خلاف زہر اگلتے رہے ۔

Pakistan's Former ISI Chief Hamid Gul Dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں