بچہ مزدوری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے - نوبل لاریٹ کیلاش ستیارتھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

بچہ مزدوری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے - نوبل لاریٹ کیلاش ستیارتھی

مرزا پور، اتر پردیش
ایجنسیاں
نو بل لاریٹ کیلاش ستیارتھی نے آج کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچہ مزدوری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیاجائے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ ایسی آرگنائزیشن کو فنڈز دیں جو بچہ مزدوری کے خلاف کام کررہی ہیں ، یہ بہت ضروری ہے کہ غریبی، جہالت اور بچہ مزدوری کے ظالمانہ جکڑ کو توڑا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غریبی، جہالت اور بچہ مزدوری کا تعلق ایسا ہی جیسے مرغی اور انڈے کا ہوتا ہے ۔ اگر غریبی ہے تو وہاں جہالت ہے اور یہ بچہ مزدوری کی سمت لے جاتی ہے۔ اگر جہالت ہے تب وہ خدو دونوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے ۔ ستیارتھی، بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب مین شرکت کررہے تھے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کردہ حقوق اطفال پر سختی سے کارروائی کرتے ہوئے قانون کو روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے اور ایسے افراد کو ضمانت نہیں دی جانی چاہئے جو ایسے جرائم میں ملوث ہیں ۔ بعد ازاں، ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ستیارتھی نے مرزا پور کو اپنی کرم بھومی کہا اوراسی نے انہیں نوبل انعام دلوایا ۔ انہوں نے بچہ مزدوری پر عدلیہ کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسے بین الاقوامی برادری نے بھی ستائش کی ۔

Need to make child labour non-bailable offence: Nobel laureate Kailash Satyarthi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں