حکومت بچوں کی فحش ویب سائٹس پر امتناع کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

حکومت بچوں کی فحش ویب سائٹس پر امتناع کی خواہاں

نئی دہلی
آئی اے این ایس
حکومت نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ بچوں کی فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے ، لیکن کہا کہ وہ اس سے آگے جانے سے قاصر ہے اور اخلاقی پولیس کا رول نہیں نبھا سکتی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر صدارت سپریم کورٹ بنچ کے سامنے بیان دیتے ہوئے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ہر گھر میں موجود نہیں رہ سکتی تاکہ یہ پتہ چلا سکے کہ لوگ نجی زندگی میں کیا دیکھ رہے ہیں اور ان کی تفریح میں مخل نہیں ہوسکتی ۔ عدالت کو یہ بتاتے ہوئے کہ فحش ویب سائٹس کے نظارہ کی روک تھام کے لئے کچھ از خود پابندی بھی ہونی چاہئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت، مطلق العنانی سے کام نہیں لے سکتی ۔ اٹارنی جنرل نے یہ بات ایک درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتائی جس میں فحش ویب سائٹس پر مکمل امتناع عائد کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

Crackdown only on child porn sites, AG Mukul Rohatgi tells SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں