جی ایس ایل وی ڈی6 - جی سیاٹ-6 مشن کی الٹی گنتی شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-27

جی ایس ایل وی ڈی6 - جی سیاٹ-6 مشن کی الٹی گنتی شروع

چینائی
یو این آئی
ہندوستانی ترقی یافتہ مواصلاتی سٹیلائٹGSAT-6(جی سیاٹ۔6)GSLV-D6(جی ایس ایل وی۔ڈی6(راکٹ کی مدد سے اب سے ٹھیک29گھنٹوں بعد سری ہری کوٹہ سے پرواز کرے گا ۔ سری ہری کوٹہ سے روانہ ہونے والا سٹیلائٹ دیسی ساختہ کرائیو جینک انجن سے لیس ہے جس کی پرواز کے لئے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ہندوستانی ادارہ خلائی تحقیق(اسرو) کے ذرائع نے بتایا کہ جی ایس ایل وی۔ ڈی6،2117کلو گرام وزنی سٹیلائٹ کے ساتھ کل شام16.52بجے سیکنڈ لانچ پیاڈ سے پرواز کرے گا ۔ مشن ریڈینس ریویو(ایم آر آر) کمیٹی اور لانچ اتھورائزیشن بورڈ( ایل اے بی) نے لانچ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ہی 29گھنٹوں کی الٹی گنتی آج دوپہر سے شروع ہوئی ۔ الٹی گنتی کے دوران اس کے پی ایف او آپریشنس کو 3مراحل میں مکمل کیاجائے گا ۔ لانچ کے17-19منٹ بعد سٹیلات کو زمین سے170کلو میٹر اور35975کلو میٹر کے منتہا پر جی ٹی او میں قائم کردیا جائے گا۔ گزشتہ19ماہ میں اسرو کے لئے یہ پہلا جی ایس ایل وی مشن ہوگا۔ جی ایس ایل وی۔ ڈی5مشن کی گزشتہ سال جنوری میں کامیاب لانچنگ ہوئی تھی ۔ اس کی لانچنگ اس پس منظر میں ہے کہ اسرو نے ہائی ٹرسٹ کرائیو جینک راکٹ انجن کی کامیاب جانچ20جولائی کو800سکنڈ کے لئے ٹاملناڈو میں کرلی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایس ایل وی۔ ڈی6ہندوستان کی جی ایس ایل وی کی9ویں پروازہوگی۔ یہ جی ایس ایل وی کی5ویں ترقی یافتہ پرواز بھی ہے ۔

ISRO's GSLV D-6 puts GSAT-6 satellite in orbit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں