بی جے پی قائد شرما کے خلاف کمیشن برائے خواتین میں عاپ رکن اسمبلی الکالامبا کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-11

بی جے پی قائد شرما کے خلاف کمیشن برائے خواتین میں عاپ رکن اسمبلی الکالامبا کی شکایت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عاپ رکن اسمبلی الکالامبا نے دہلی کمیشن فار ویمن( ڈی سی ڈبلیو) میں بی جے پی رکن اسمبلی اوپی شرما کی جانب سے ان کے خلاف ذلت آمیز زبان استعمال کرنے کی شکایت کی ۔ میں نے ڈی سی ڈبلیو صدر سواتی مالیوال سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس معاملہ سے آگاہ کروایا ۔ میں نے شرما کے خلاف شکایت کی کہ انہوں نے میرے خلاف ذلت آمیز زبان استعمال کی ۔ عام آدمی پارٹی کی قائد نے بتایا۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہا کہ شرما نے ان کی کردار کشی کی کوشش کی ۔ میں نے شرما کی پریس کانفرنس کا ویڈیو دیکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میں(لامبا) دہلی کی سڑکوں پر رات ایک سے چار بجے کے درمیان گھومتی ہوں، وہ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ میں اتنی رات کو سڑکوں پر کیا کرتی ہوں ، یہ میرے کردار پر ایک راست حملہ ہے اور میری شخصیت کی کردار کشی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا: شرما نے الزام عائد کیا کہ میں خود بھی ڈرگس لیتی ہوں اور میری مخالف۔ ڈرگس مہم کو ایک ڈرامہ قرار دیا ۔ ان کی شکایت میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے ان پر حملہ کرنے کا انتباہ دیا اگر وہ دو بارہ وہاں گئیں ۔ ( بی جے پی رکن اسمبلی) شرما نے مجھے دھمکی دی کہ میں گھر کو اسٹریچر پر جاؤں گی اگر میں اس مقام ، شیو مستھوان بھنڈار پر دوبارہ دکھائی دی ۔ انہوں نے لکھا ۔ میں آپ(مالیوال)سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنی اختیارات کا استعمال کر کے شرما کے خلاف مناسب کارروائی کریں ۔ میں امید کرتی ہوں کہ (میری درخواست) پر کارروائی کی جائے گی ۔ لامبا نے اپنی شکایت میں لکھا۔ بتایا گیا کہ شرما کے بھائی کی میٹھائی کی دکان تھی جسے اس کا بھتیجہ چلاتا ہے ۔ لامبا نے مخالف ڈرگس کی مہم کشمیری گیٹ علاقہ میں اتوار کی صبح شروع کی تھی ۔ لامبا پتھراؤ کے نتیجہ میں زخمی ہوگئی ۔ میٹھائی کی دکان کے 19سالہ ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ عاپ نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

AAP legislator Alka Lamba files complaint against BJP MLA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں