پی ٹی آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کانگریس ارکان نے راجیہ سبھا میں متحدہ طور پر آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کیا اور اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں کئے گئے وعدہ کی تکمیل کے تعلق سے وزیر اعظم مودی سے جواب طلب کیا ۔ راجیہ سبھا میں اے پی کو خصوصی موقف عطا کرو کے پلے کارڈس لہراتے ہوئے جے ڈی سلیم نے کانگریس کارکن کی موت کا مسئلہ اٹھایا جس نے ہفتہ کے روز تروپتی میں اس مطالبہ کی تائید میں خود کو آگ لگالی اورکل فوت ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ پورے آندھرا پردیش نے احتجاج کیا ۔ حکومت کے مختلف وزراء اس مسئلہ پر الگ الگ باتیں کررہے ہیں۔ اس حکومت کو اور وزیر اعظم کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ اس سلسلے میں کیا کیا جارہا ہے ۔ سلیم نے کہا کہ ہم اے پی بل اور مسئلہ پر ایوان میں کیئے گئے وعدوں کا نفاذ چاہتے ہیں ۔ ہم حکومت کی خاموشی نہیں چاہتے ۔ تلنگانہ کے ایک اور کانگریس رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے بھی اس مسئلہ پر ان کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنے وعدے وفا نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایوان میں دیے گئے بیان کا احترام کرنا چاہئے ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے وعدے اور حکومت کی جانب سے ایوان میں کئے گئے وعدے حقیقی یانہیں ۔ راجیہ سبھا میں کانگریس کا احتجاج ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ایک دن قبل ہی وائی ایس آرکانگریس نے پارٹی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں اے پی کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر دھرنا دیا ۔ سی پی آئی نے آج اس مطالبہ کی حمایت میں یاست گیر بند کی اپیل کی ہے جسے ریاستی کانگریس کی حمایت حاصل ہے ۔ واضح رہے کہ سیما آندھرا (نئے آندھرا پردیش) کو خصوصی موقف عطا کرنے کا وعدہ گزشتہ سال پارلیمنٹ میں ریاست کی تقسیم کے دوران کیا گیا تھا ۔ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مسئلہ اپوزیشن پارٹیو ں کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے کل کہا تھا کہ انہوں نے اس مسئلہ اور گزشتہ سال تقسیم کے دوران ریاست سے کئے گئے دیگر وعدوں پر تبادلہ خیال کرنے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے ۔
Congress MPs demand special status to Andhra Pradesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں