آئی اے این ایس
ایران نے آج امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اراضی و سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان پٹروکیمیکلس، کھاد اور زمینی حمل و نقل کے کئی بلین ڈالر کے مشترکہ پراجکٹس پرقائم کیاجاسکے ۔ سفیر ایران برائے ہند غلام رضا انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ ایران کی دعوت بہت پہلے دی جاچکی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہی درخواست بہت جلد قبول کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی و حکمت عملی پر مبنی تعلقات کو مستحکم کیاجائے ۔ انصاری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ایران حسن روحانی نے شنگھائی کو آپریٹیو آرگنائزیشن کے دوران روس کے شہر اوفا میں میں ثمر آور ملاقات کی تھی۔ ایران پر تحدیدات کے دور میں ہندوستان کی جانب سے ممکنہ تمام ترمدد فراہم کئے جانے کی ستائش کرتے ہوئے انصاری نے کہا تہران کی جانب سے اس کے نیو کلیر پروگرام پر معاہدہ کے بعد تحدیدات کا دور اب ختم ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرض کے باعث تحدیدات عائد کرنے والوں پر معاشی دباؤ بڑھا تھا جو تحدیدات ختم کرنے میں معاون ثابت ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی جانب سے ادا شدنی8بلین ڈالر کی رقم کے بوجھ کو ایران میں بڑے ترقیاتی پراجکٹ میں استعمال کرتے ہوئے ختم کیاجاسکتا ہے ۔
Iran Invites India To Invest
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں