حیدرآباد کے نظم و نسق کو گورنر کے حوالہ کرنے کا مطالبہ - آندھرا وزرا کی صدر جمہوریہ سے نمائندگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

حیدرآباد کے نظم و نسق کو گورنر کے حوالہ کرنے کا مطالبہ - آندھرا وزرا کی صدر جمہوریہ سے نمائندگی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
آندھرا پریش حکومت نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیاکہ وہ حیدرآباد کے نظم و ضبط کے اختیارات کو گورنر کے سپرد کیاجانا چاہئے ۔ ریاستی وزرا کے ایک وفد اور چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے صدر جمیہوریہ سے علیحدہ ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی تقسیم تلنگانہ کے بعد کے رویہ کی شکایت کی ۔ انہوں نے آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ کے دفعہ8کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس میں گورنر کو حیدرآباد کے نظم و ضبط کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں ، جو کہ دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہے۔ وزرا جن کی قیادت نائب وزیر اعلیٰ کے ای کرشنا مورتی کررہے تھے نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ حکومت وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو ، اعلیٰ عہدیدار اور تلگو دیشم کے اہم قائدین کے فون ٹیپ کررہی ہے۔ وزرا نے بعد ازاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ کو تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت کے برتاؤ سے واقف کرواتے ہوئے دفعہ8لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاست آندھرا پردیش کی مقدمہ8کو لاگو کرنے کی درخواست کا مقصد ایسے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے جو دیگر ریاستوں سے حیدرآباد میں آکر بس گئے ہیں۔ اپنی یادداشت میں چیف سکریٹری نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والوں کو مختلف طور سے حراساں کیا جارہا ہے ۔ کرشنا راؤ نے کئی ایسے واقعات کی جانب توجہ دلائی جس میں آندھرا پردیش کے بیورو کریٹس کو تلنگانہ حکومت اور پولیس نے توہین آمیز سلوک کیا۔ تلگو دیشم حکومت نے مطالبہ کیا کہ اسٹاف کو آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جانا چاہئے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ تلنگانہ حکومت کو پرانا نظام کے تحت اسٹاف کی تقسیم دونوں ریاستوں کی باہمی رضا مندی کے تحت کرنے کی ہدایت دیں گے ۔

Hyderabad law and order must be with Governor, Andhra Ministers urges President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں