آندھرا کے صدر مقام کا سنگ بنیاد رکھنے جاپانی وزیر اعظم کو نائیڈو کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

آندھرا کے صدر مقام کا سنگ بنیاد رکھنے جاپانی وزیر اعظم کو نائیڈو کی دعوت

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو منگل کو جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے سے ملاقاتکی اور انہیں آندھرا کے صدر مقام امراوتی میں سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی ۔ چنددرا بابو نائیڈونے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت علیحدہ طور پر دی جائے گی ۔ وزیر اعظم جاپان نے نئے صدر مقام کی تعمیر اور سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تکنیکی اور مالی مد د بھی کریں گے ۔ چیف منسٹر کے دفتر کے پریس نوٹ کے بموجب بیرونی سرمایہ کاری کے لئے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے کی جانے والی کوشش کی جاپانی وزیر اعظم نے ستائش کی ۔

Naidu invites Japanese PM to Andhra capital's foundation stone ceremony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں