نئی دہلی ایر پورٹ پر ترکی ایرلائنز کے طیارہ کی ایمر جنسی لینڈنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

نئی دہلی ایر پورٹ پر ترکی ایرلائنز کے طیارہ کی ایمر جنسی لینڈنگ

turkish-airlines-landed-delhi-airport
نئی دہلی
پی ٹی آٗی
ٹرکش ایر لائنز کی بنکاک تا استنبول پرواز نے جس میں134مسافر سوار تھے ، اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر ایمر جنسی حالات میں لینڈنگ کی۔ بعد ازاں طیارہ کو کلیئرنس دے دیا گیا جس کے بعد طیارہ استنبول کی جانب روانہ ہوگیا۔ طیارہ کے واش روم میں لگے آئینہ پر بم کی موجودگی کے تعلق سے پیام نے تشویش کی لہر دوڑادی تھی ۔ بعد ازاں ایر بسA-330طیارہ کی سی آئی ایس ایف اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ نے جانچ کی۔ مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما نے بتایا کہ کیبن میں کوئی دھماکو اشیا نہیں پائی گئیں ۔ ڈائرکٹر جنرل سی آئی ایس ایف سریندر سنگھ نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو صورتحال کی جانکاری دی ۔ پائلٹ نے ابتدا میں اے ٹی سی ناگپور سے لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی تاہم ناگپور اے ٹی سی نے اس سے کہا کہ وہ دہلی اے ٹی سی سے رابطہ پید اکرے ۔ اس پر طیارہ کا رخ دہلی کی سمت موڑ دیا گیاجہاں اس نے1۔41بجے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ پورے علاقہ کو گھیر لیا گیا اور فائر بریگیڈ کو چوکس کردیا گیا ۔ طیارہ کو دور لے جایا گیا اور مسافرین کو اتارنے کے بعد جانچ کی گئی ۔ واش روم کے آئینہ پر درج دھمکی جھوٹی پائی گئی ۔ نیشنل سیکوریٹی گارڈ کے کمانڈوز کو ان کے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تیار رکھا گیا تھا ۔ ٹرکش ایر لائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ بم کے امکانی خطرہ کے مد نظر پرواز کا رخ موڑا گیا۔

Turkish plane makes emergency landing at Delhi airport after bomb threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں