ویاپم اسکام - تحقیقات سے وابستہ میڈیکل کالج کے ڈین ارون شرما کی پراسرار موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

ویاپم اسکام - تحقیقات سے وابستہ میڈیکل کالج کے ڈین ارون شرما کی پراسرار موت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے ویاپم اسکام کی پولیس تحقیقاتمیں مدد کرنے والے میڈیکل کالج کے ڈین ارون شرما آج دہلی کی ایک ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایا کہ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کے قریب واقع اپل ہوٹل میں اکی نعش پائی گئی ۔ وہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ایک معائنہ ٹیم میں شامل رکن کی حیثیت سے تریپورہ جارہے تھے ۔ جبل پور میں واقع میڈیکل کالج سے وابستہ64سالہ شرما، مدھیہ پردیش کے ویاپم اسکام کی تحقیقات کرنے والے اسپیشل ٹاسک فورس کی مدد کررہے تھے ۔ دہلی پولیس نے شرما کی موت پر اظہار خیال سے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر اے سنجیو نے بتایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے سے جب رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ ذیابیطس کے مریض تھے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب تحقیق کار ٹی وی صحافی اکشے سنگھ جنہوں نے ویاپم اسکام بے نقاب کیا تھا، کی پراسرار موت پر عوامی برہمی میں اضافہ ہورہا ہے کے درمیان ان کی آخری رسومات جو قومی دارالحکومت میں انجام دی گئیں میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے شرکت کی۔ مشرقی دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر انجام دی گئی آخری رسومات میں صدر دہلی بی جے پی ستیش اپادھیائے ، ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیا ، صدر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اجئے ماکن اور کانگریس قائدین ڈگ وجئے سنگھ اور رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی شرکت کی ۔ ٹی وی ٹوڈے سے وابستہ سنگھ مدھیہ پردیش کے بڑے پیمانے پر داخلوں اور تقررات کے اسکام(ویاپم) میں نام شامل ہونے کے بعد مردہ پائی گئی ۔ ایک لڑکی کے والدین کا انٹرویو لینے کے بعد کل مردہ پائے گئے ۔ جبل پور میڈیکل کالج کے ڈین جو ویاپم اسکام کے نقلی امتحان کے شرکا کی تحقیقات کررہے تھے جنوب مغربی دہلی کے مقام دوارکا کی ایک ہوٹل میں پر اسرار حالات میں مردہ پائے گئے ۔ ویاپم اسکام جس میں کئی اعلیٰ عہدیداراور سیاست داں ملوث ہیں کم از کم25ملزم اور گواہ ابھی تک فوت ہوگئے ہیں۔ کانگریس اور ععام آدمی پارٹی نے ویاپم اسکام سے مبینہ طور پر ملوث کئی افراد کی پراسرار موت کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم پی کی بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ آنجہانی صحافی اکشے سنگھ کے افراد خاندان سے ملاقات کر کے انہیں بہت ملال ہوا۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ان کی ماں باپ اور بہن سے مل کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ۔ اس اندوہناک لمحہ میں وہ ان کے لئے دعا گو ہیں ۔ کجریوال نے خاطیوں کو سزا اور مزید اموات پیش نہ آنے کے تیقن کا مطالبہ کیا۔ دہلی چیف منسٹر نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ویاپم اسکام اور اس سے متعلقہ تمام اموات کی تفصیلی تحقیقات کی جائے ۔ خاطیوں کو ضرور سزا دی جائے ، مزید اموات کا انسداد کرنے اقدامات کیے جائیں ۔ جمعہ کے دن انٹر ویو کے بعد چند ہی منٹوں میں38سالہ اکشے سنگھ کے منہ سے کف جاری ہوگیا۔ انہیں فوری سیول ہاسپٹل روانہ کیا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں ہوش میں لانے میں ناکام رہے ۔ وہاں سے انہیں گجرات کے قریبی مقام داہود کے ایک اورہاسپٹل میں روانہ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
اکشے سنگھ کے اعضاء جانچ کے لئے ایمس کے حوالہ کرنے، ایم پی حکومت راضی
بھوپال سے پی ٹی آئی کی ایک اور علیحدہ اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش حکومت نے اتوار کے دن اس بات پر رضا مندی ظاہر کی کہ اعلیٰ سطحی وپایم اسکام کا احاطہ کرنے والی ٹی وی صحافی اکشے سنگھ کے اعضائے صدر کے نمونوں کی جانچ کے لئے دہلی کے ایمس روانہ کیا جائے کیونکہ متوفی کے ارکان خاندان نے اس بات کا مطالبہ کیا تھا۔

MP College Dean with links to Vyapam accused found dead in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں