ہٹلر کو روانہ کردہ نائب کے ٹیلی گرام کا امریکہ میں نیلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

ہٹلر کو روانہ کردہ نائب کے ٹیلی گرام کا امریکہ میں نیلام

لندن
پی ٹی آئی
دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں نازی پارٹی کی قیادت حاصل کرنے کا مشورہ دینے ہٹلر کے نائب کی جانب سے جرمن ڈکٹیٹر کو روانہ کردہ ناپسندیدہ ٹیلی گرام کو ہراج کرنے سے15ہزار پونڈ حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ نازی جرمنی کی سرکاری خفیہ پولیس گسٹاپو کے بانی ہیرمن گوئیر ینگ کی جانب سے23اپریل1945کو ہٹلر کو روانہ کردہ ٹیلی گرام میں قیادت حاصل کرنے کی اجازت کے لئے کہا گیا۔mirror.co.ukمیں اطلاع دی گئی ہے کہ روانہ کردہ ٹیلی گرام سے ہٹلر برہم ہوگیا اور اس نے اپنے منتخب کردہ جانشین کو عہدہ سے ہٹا دیا اور اس کی جگہ اڈمیرل کا رل ڈونٹس کو مقرر کیا۔ برہم ہٹلر نے اپنے جوابی پیام میں کہا کہ اس نے بہت بڑی غداری کی ہے۔ یہ ٹیلی گرام کل امریکہ میں نیلام کیا جائے گا اور توقع ہے کہ15ہزار پونڈس سے زیادہ رقم حاصل ہوگی ۔ نازی تحریک کی8مئی1945کو تحلیل کے بعد ٹیلی گرام جو ہٹلر کے سکریٹری مارٹن بورمین کو وصول ہوا تھا ، ایک امریکی سپاہی کو برلن کے ایک بنکر میں دستیاب ہوا تھا ۔ کیپٹن بجامن براڈن کو یہ ٹیلی گرام دیگر کاغذات کے ساتھ ملا تھا اور اس نے اسے امریکہ لایا تھا۔

Telegram sent to Hitler by his deputy may fetch 15000 pounds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں