ہیتھرو ایرپورٹ کی توسیع کے خلاف کارکنوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

ہیتھرو ایرپورٹ کی توسیع کے خلاف کارکنوں کا احتجاج

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے مصروف ترین ایر پورٹ میں تیسرے ممکنہ رن وے کے خلاف احتجاج کرنے آج تبدیل موسم تبدیلی کے کارکن ہیتھروایر پورٹ پر خار دار باڑھ کاٹ کر داخل ہوئے اور بطور احتجاج خود کو ایک رن وے پر زنجیروں سے جکڑ کر پروازوں کی آمد و رفت درہم برہم کردیا۔ راست کارروائی گروپ " پلین اسٹوپڈ" نے بتایا کہ13مظاہرین ایر پورٹ کی توسیع کے لئے تیسرے رن وے کی مخالفت کرنے شمالی رن وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایاکہ قانون شہری ہوا بازی کی خلاف ورزیوں کے لئے شبہ کی بنیاد پر چھ احتجاجیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ رن وے کو تقریبا تین گھنٹوں کے لئے بند کیاگیا اور 13پروازیں منسوخ کی گئیں ۔ ایر پورٹ کی جانب سے ان منسوخیوں کے لئے مسافرں سے معذرت خواہی کی گئی اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے سفر سے پہلے ایر لائنس سے تفصیلات حاصل کرلیں۔ چند احتجاجی ہنوز ایک رن وے پر موجود ہیں اور پولیس نے بتایا کہ ان کے عہدیدار تمام احتجاجیوں کو نکال باہر کرنے تک جائے واقعہ پر موجود رہیں گے ۔ اس احتجاج کے دوران ایر پورٹ کے جنوبی رن وے پر پروازوں کی آمد و رفت جاری رہی ۔ ہیتھروایر پورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ اس واقعہ سے نمٹنے والی پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کررہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رن وے حالانکہ کارکرد ہیں لیکن پھر بھی پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے جس کا انہیں افسوس ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایر پورٹ کو محفوظ طریقہ پر چلانے کا تیقن کرنا ان کی ترجیح ہے ۔ یکم جولائی کو ایک رپورٹ میں گٹو یک کے بجائے ہیتھروایر پورٹ پر ایک نیارن وے تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ایر پورٹس کمیشن نے بتایا کہ ہیتھرو توسیع کے لئے بہتر ایرپورٹ ہے جہاں فوی طور پر مزید گنجائش فراہم کی جاسکتی ہے تاہم ماحولیاتی کارکنوں نے نیا رن وے تعمیر کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے ۔ ہیتھروایر پورٹ میں توسیع کا خیال ہمیشہ متنازعہ رہا کیونکہ اس کے اطراف علاقہ میں تقریبا800رہائشی مکانات واقع ہیں ۔

Demonstrators at Heathrow protest airport expansion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں