نیویارک پولیس میں مسلم عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

نیویارک پولیس میں مسلم عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ

واشنگٹن
رائٹر
امریکہ میں حکام کے مطابق11ستمبر2001ء کو جب شدت پسندوں نے مہلک حملہ کیا تھا، اس وقت نیویارک پولیس میں مسلمان عہدیداروں کی تعداد صرف50تھی جو اب 2ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔11ستمبر2001ء میں ہوئے ان حملوں کو9/11کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے ۔ نیویارک مسلم پولیس آفیسر سوسائٹی کی طرف سے حال ہی میں منعقدہ سالانہ دعوت افطار پر پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھیرین پیریز نے بتایا کہ مسلم نوجوان نہایت با صلاحیت پولیس عہدیدار ہیں ، ان کی کوششوں سے شہر میں جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں بڑی مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر ہم سب ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں۔ کیتھرین پیریز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مزید مسلمان پولیس میں بھرتی ہوں ۔ تقریب سے خطاب میں مسلم پولیس آفیسر سوسائٹی کے صدر لیفٹننٹ عدیل نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور مذہبی و نسلی ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ساؤتھ کیرولینا میں جلنے والے تمام چرچوں کی از سر نو تعمیر کے لئے مسلم کمیونٹی کردار ادا کررہی ہے تاکہ ملک میں نسلی و مذہبی ہم آہنگی میں اضافہ ہو ۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ تقریب میں نیویارک پولیس کی ڈپٹی کمشنر کیتھرین پیریز مسلم کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی دئیے گئے۔

NYPD looks to recruit more Muslim officers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں