طیارہ کی پرواز میں تاخیر کے لئے وزیر اعلیٰ مہارشٹرا ذمہ دار نہیں - دو مسافرین کی ٹوئٹر پر تصدیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

طیارہ کی پرواز میں تاخیر کے لئے وزیر اعلیٰ مہارشٹرا ذمہ دار نہیں - دو مسافرین کی ٹوئٹر پر تصدیق

نیویارک
پی ٹی آئی
دو مسافروں نے جو امریکہ جانے والے ایر انڈیا کے اسی طیارہ میں سوار تھے جس میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے سفر کیا، آج ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ کی اڑان میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے جب کہ فڈ نویس نے دھمکی دی ہے کہ ہندوستان واپسی پر وہ طیارہ کی تاخیر سے متعلق خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ برہم فڈ نویس نے کل ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ ملک واپس ہونے کے بعد29جون کو ممبئی سے نیو یارک سے جارہے طیارہ کی اڑان میں ان کے وفد کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے متعلق تنازعہ پھیلانے والے افراد کے خلاف تحقیر کا معاملہ درج کریں گے ۔ انہوں نے لکھا بہت ہوچکا، میں واپس آنے کے بعد فوجداری کارروائی شروع کروں گا ۔ چیف منسٹر کے ٹوئیٹر کے بعد دو افراد نے جو اس طیارہ کے مسافر تھے جس کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوا ہے ٹوئیٹر پر لکھا کہ طیارہ کی اڑان میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ۔ دو شینت نامی ایک مسافر نے لکھا میں فلائت نمبرAI 191میں موجود تھا ۔ چیف منسٹر اور ان کا وفد وقت پر پہنچ گیا تھا ۔ فلائیٹ کی اڑان میں امیگریشن کے مسئلہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔ دشینت نے خود کو اودے پور کا ایک فری لانس جرنلسٹ بتایا ہے۔ ایک اور مسافر نے جس کا نام اروند شاہ ہے توئیٹر پر لکھا کہ میں فلائیٹAI 191میں فڈ نویس کی نشست کے پیچھے ہی بیٹھا تھا ۔ چیف منسٹر نے نہ تو طیارہ روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی کسی کو طلب کیا۔ وہ اپنی فائلوں میں مصروف تھے۔ ان دونوں ٹوئیٹرس کے بیان کو فڈ نویس نے آج دوبارہ اپنی ٹوئیٹ پر پیش کیا ہے اور اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کوگمراہ کن قرار دیا۔

Co-passengers come out in support of Maharashtra CM Fadnavis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں