افغانستان میں طالبان کے حملے - 30 پولیس جوان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

افغانستان میں طالبان کے حملے - 30 پولیس جوان ہلاک

کابل
آئی اے این ایس
افغانستان کے مشرقی صوبہ وارداک میں سیکوریٹی افواج اور طالب عسکریت پسندوں کے درمیان سیکوریٹی افواج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں افغان پولیس کے تیس جوان ہلاک ہوگئے ۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ جھڑپیں جمعرات کی صبح سے شروع ہوگئیں۔ طالبان نے صوبائی دارالحکومت میدان شیر کے جلرس ضلع کے ہیڈ کوارٹر کو جوڑنے والی سڑک پر قائم12 سیکوریٹی چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ ٹی او ایل او این نیوز نے صوبائی کونسل کے سربراہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ جلرس ضلع کے مرکز میں واقع اہم سڑک کو جمعرات سے مسدود کردیا گیا ہے جب کہ فوج کی کمک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وہاں روانہ کردیا گیا ہے تاکہ ضلع کو عسکریت پسندوں کی پیش قدمی کو روکا جاسکے ۔ جلرس صوبائی کونسل نے وارداک صوبائی کونسل کا خاکہ پیش کیا ہے ۔ اور اعلان کیا کہ جلرس ضلع عملا طلبان کے قبضہ میں چلے گیا ہے ۔ جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کونسل کے ممبرس نے کہا کہ مسلح شورش پسندوں نے تقریبا تمام ضلع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ صرف ضلع گورنر کی عمارت سے مستثنیٰ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تا ھال تیس پولیس عہدیداروں کو ان شورش پسندوں نے ہلاک کردیا ہے اور سکوریٹی افواج اور عسکریت پسندوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں جاری ہیں ۔ کونسل کے ایک ممبر نے مرکزی حکومت کو موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ۔ اس نے دعویٰ کیا کہ تیس اور چالیس فیصد سیکوریٹی جونواں کو علاقہ میں تعینات کیا گیا ہے جو ڈیوٹی پر متعین نہیں تھے ۔ کونسل کے ممبر کے بموجب کم از کم پچاس فیصد چک پوائنٹس طالبان کے قبضہ میں چلے گئے ہیں ۔ طالبان کی زیر قیادت شورس پسندی 24اپریل سے جاری ہے جب کہ عسکریت پسندگروپ نے نام نہاد سالانہ موسم بہار کے حملے افغانستان میں تمام علاقوں میں شروع کردئیے گئے ہیں ۔ مرنے والوں میں عام شہری اور افواج کے ارکان بھی شامل ہیں ۔

30 Afghan police personnel killed in Taliban attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں