یوگا - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تہذیب کا داخلی جزو - وائس چانسلر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

یوگا - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تہذیب کا داخلی جزو - وائس چانسلر

علی گڑھ
پی ٹی آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے آج کہا کہ یوگا یونیورسٹی کی تہذیب میں راسخ ہے اور ان کے کئی پیشروؤں نے کیمپس میں اس عمل کی حوصلہ افزائی کی ۔ شاہ نے کہا کہ میں گزشتہ40سال سے یوگا کرہا ہوں اور اس سے مجھے بے حد فائدہ ہوا ۔ یوگا کی گہری جڑیں اے ایم یو تہذیب میں راسخ ہیں اور متعدد سابق وائس چانسلروں نے بھی کیمپس میں یوگا کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ ورزش کے اس قدیم طریقے پر عمل کرنے کے لئے کسی پر دباؤ نہیں ڈالا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ورزش کے اس طریقے پر عملکرنے کسی طبقہ پر ڈالا گیاتو اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر عوام کو اس سے وابستہ کرنے کے لئے یوگا کو مذہب سے جدا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مذہب سے منسوب کیے بغیر ہمیں اسے ذہنی اور جسمانی ورزش کا ایک قدیم طریقہ ماننا چاہئے ۔ یوگا ایک قومی اثاثہ ہے اور ہمیں اس پر فخرکرنا چاہئے ۔ شاہ نے کہا کہ21جون کو یوگا کے پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر یونیورسٹی نے جسمانی تعلیم کے اپنے محکموں کو سمپوزیم کم ورکشاپ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یونیورسٹی میں سالانہ گرمائی تعطیلات ہیں اور ماہ رمضان ہے اس موقع پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت ممکن نہیں ہے ۔ وائس چانسلر نے توقع ظاہر کی کہ یوگا کا بین الاقوامی دن عالمی امن کی راہ ہموار کرے گا اور اس قدیم فن گہرے معنوں میں صحیح ثابت ہوگا۔ یہ لوگوں کے دلوں کو جوڑے گا۔7نومبر کو اے ایم و یوگااور روحانیت کے موضوع پر ایک قومی سمینار کا اہتمام کررہی ہے جس میں رکن راجیہ سبھا اور سابق مرکزی وزیر کرن سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے ۔

Yoga integral part of Aligarh Muslim University culture: Vice-Chancellor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں