مودی شریف بات چیت کے بعد ہند و پاک کشیدگی میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-19

مودی شریف بات چیت کے بعد ہند و پاک کشیدگی میں کمی

اسلام آباد
آئی اے این ایس
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے فون پر بات چیت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے میں مدد ملی ۔ یہ بات آج ایک روزنامہ نے بتائی۔ ڈیلی ٹائمز نے اپنے اداریہ میں مودی کے ’’صلح کی کوشش‘ کے سلسلہ میں کہا کہ مودی کے فون کالس سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی ، جو دونوں جانب سے نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے بڑھ گئی تھی ۔ ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے یہ کوشش مثبت ثابت ہوئی تاکہ موجودہ کشیدگی کو کم کیاجاسکے اور اس سے دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ چند دنوں میں تبادلہ خیال بھی ہوا۔ منگل کو پانچ منٹ کے ٹیلی فون کال کے دوران دونوں قائدین نے متنازعہ بیانات کا سلسلہ ختم کردینے سے رضا مندی ظاہر کی ۔ روزنامہ نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان عسکریت پسندوں کے میانمار کیمپوں پر ہندوستانی فوج کے دھاوے کی روشنی میں ہندوستان کے ایک وزیر نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ میانمار کے واقعہ سرحد پار دوسرے ممالک بشمول پاکستان کو اس تعلق سے پیاممل جائے گا ۔ جب کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے بیانات انہوں نے1971میں پاکستان کو توڑنیکے لئے جو ادعا کیا تھا ، اس پر پاکستان نے برہمی ظاہر کی ، جس پر حکومت کے عہدیداروں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس بیان سے شعور کی کمی کا اظہار ہوتا ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ اس سلسلہ میں مزید ٹھنڈے نرم اور پرسکون انداز میں رسائی حاصل کرنی چاہئے ۔ برہمی کے اظہار کی کوئی جرورت نہیں ۔ ہندستانی قیادت کو بہتر انداز اختیار کرنا ہوگا۔ اس زبانی بیان بازی کے پس منظر میں وزیر اعظم نواز شریف نے بڑے سکون انداز کا مظاہرہ کیا اور کبھی بھی انہوں نے سخت لب و لہجہ اختیار نہیں کیا بلکہ انہوں نے ہندوستان سے کہا کہ وہ عمل کی کارروائی کو تہس نہس ہونے کا موقع نہ دے ۔ پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ قائم کرنے مودی کی پہل کو مثبت قرار دیتے ہوئے روزنامہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں فریق امن کو بگاڑنے کے طریقوں سے احتراز کرنے تمام پیچیدہ مسائل کو اٹھانے سے گریز کریں اور جو بھی مسائل در پیش ہیں انہیں بامعنی مذاکرات کے ذریعہ حل کئے جائیں ۔ آگے بڑھنے کے لئے امن ہی ایک واحد راستہ ہے ۔ مثبت رسائی سے ہی تعلقات میں بہتری کے لئے اچھے نتائج دونوں پڑوسی ملکوں کے لئے برآمد ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ علاقائی امن بھی بحال ہوسکتا ہے۔ دونوں نیو کلیر پڑوسی ملکوں، ہندوستان اور پاکستان کو اس سے ہٹ کر کوئی اور چارہ نہیں کہ کوئی جنگ کے متحمل ہوسکے جو مکمل تباہی ہوسکتی ہے ۔ روزنامہ اشتعال انگیز بیانات کو ختم کرنے پر زور دیا۔

Modi's phone call reduced India, Pakistan tension

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں