تمام اسکولوں میں چند مہینوں میں بیت الخلاء کی فراہمی - وزیر اعظم کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

تمام اسکولوں میں چند مہینوں میں بیت الخلاء کی فراہمی - وزیر اعظم کا بیان

نئی دہلی
یو این آئی
لال قلعہ سے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب کے لئے صر ف دو ماہ رہ گئے ہیں ، جہاں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ سوچھ بھارت مہم کے تحت ایک سال میں ملک کے ہر اسکول میں بیت الخلا کی تعمیر کی جائے گی ، آج وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام اسکولوں میں بیت الخلاء کی فراہمی کے لئے مزید کچھ ماہ درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئندہ سال تک ہر اسکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بیت الخلاء قائم کئے جائیں ۔ یو این آئی کو دئیے اپنے انٹر ویو میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ سوچھ بھارت مشن کو غریبوں کی صحت اور نگہداشت صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے لئے ہم نے تمام اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے ۔ اس ہدف کی تکمیل کے لئے مزید کچھ مہینے درکار ہیں۔ نریندر مودی سے کئے گئے ایک خصوصی سوال پر کہ آپ کے مخالفین سوچھ بھارت مشن کے باوجود آپ کو مبینہ طور پر موافق کارپوریٹ اور مخالف کسان اور مخالف غریب قرار دے رہے ہیں ، انہوں نے عام آدمی کے لئے کئی ایک اسکیمات کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مثالیں ہیں ، وہ کیا بات تھی جو گزشتہ60 برسوں کے دوران ان پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ آج ہر گھر میں بچے صفائی ستھرائی کے لئے بڑوں کے لئے رہنمائی کا باعث بن رہے ہیں ، کیوںکہ صفائی کی شروعات پہلے گھر سے ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا ہر شہری سوچھ بھات مشن سے جڑ جاتا ہے تو خود بخود معاشرہ میں صفائی ستھرائی شروع ہوجائے گی ۔ سوچھ بھارت مہم کو وزیر اعظم نے2اکتوبر2014میں راج پتھ سے شروع کیا تھا ۔ انہوں نے عوام میں ذمہ داری کے احساسکو اجاگر کیا اور ایسے مقامات پر جہاں سماج کے ایسے گروہ شہر کی صاف ستھرائی کے اصولوں کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تھے ، اب کھلے طور پر عوامی پارکس اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ سوچھ بھارت مشن کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے مقصد کے تحت شروع کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ملک کے خاص قانونی موقف کے4,041شہروں میں2019تک کھلے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جاسکے ۔ اس کے لئے تخمیناً66,009کروڑ روپے کا خرچ آرہا ہے ۔ جس میں مرکزی حکومت 14,643کروڑ روپے اپنا حصہ ادا کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک میں1,04کروڑ مکانات ، کمیونٹی بیت الخلا 2,52لاکھ استعمال کی بیت الخلا اور2,54لاکھ عوامی بیت الخلا کے علاوہ تقریباً30کروڑ شہری آبادیوں میں فضلہ کی نکاسی کے اقدامات شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں سال2014-15کے دوران ملک کی28ریاستوں کو تقریبا800کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ اس دوران دو لاکھ مکانات اور بارہ ہزار کمیونٹی بیت الخلا کی تعمیر کی گئی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق390 شہروں میں100فیصد فضلہ کا حصول اور منتقلی کے اقدامات کئے گئے ۔ جب یو این آئی کے کرسپانڈنٹ نے اس سلسلہ میں ملک کے مختلف حصوں میں عوام سے ربط پیدا کیا تب اکثر افراد کا خیال تھا کہ مودی جی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے کہا تھا کہ سوچھ بھارت کے بارے میں کہا تھا ، اب ہم15اگست کو لال قلعہ سے ان کے فیڈ بیاک کے منتظر ہیں ۔

Toilets in all schools in next few months,says PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں