تاسیس تلنگانہ تقاریب کار رنگا رنگ آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-03

تاسیس تلنگانہ تقاریب کار رنگا رنگ آغاز

حیدرآباد
یو این آئی
تشکیل ریاست تلنگانہ کے ایک سالہ جشن کے سلسلے میں ایک ہفتہ طویل تقاریب کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا اور سیاسی قائدین نے آج عہد کیا کہ اس نومولود ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کردیں گے ۔ ان تقاریب کے سلسلے میں تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تقاریب میں ثقافتی پروگرامس، مشاعرے، رسمی پریڈس، تصاویر اور دست کاری اشیا کی نمائش شامل ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ ان تقاریب میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں ۔ سرکاری عمارتوں، سرکاری دفاتر، ہوٹلوں اور شاپنگ مراکز کے علاوہ تاریخی عمارتوں چار مینار اور اسمبلی کو بھی روشنی سے منور کیا گیا ہے۔ تمام سڑکوں اور ٹریفک مراکز کو بھی روشنیوں سے جگمگایا گیا تاکہ ریاست میں ایک تہوار کا ماحول نظر آئے۔ سکندر آباد پریڈ گراؤنڈس پر منعقدہ اصل تقریب میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے قومی پرچم لہرایا اور رسمی پریڈ کی سلامی لی جس میں سٹی پولیس ، مسلح پولیس، این سی سی کے علاوہ پولیس ہینڈس نے حصہ لیا ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی جانب سے آغاز کردہ مختلف فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کی عکاسی کرنے والی مختلف سرکاری محکموں کی جھانکیاں بھی انت قاریب کا حصہ بنیں۔ پریڈ گراؤنڈس پر آمد سے قبل وزیر اعلیٰ نے دیگر معززین کے ہمراہ ریاستی اسمبلی کامپلکس کے روبر بروگن پارک پر تلنگانہ کے شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ راؤ نے گن پارک پر موجود کئی افراد بشمول اسکولی بچوں کو مبارکباد پیش کی ۔ رسمی پریڈ میں سلامی لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے مختلف فلاحی اسکیموں کے شرکاء اور مستحقین میں شیلڈ ز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ گن پارک پر تلنگانہ شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کرانے والے دیگر سیاسی قائدین میں مملکتی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ بھی شامل تھے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان بشمول چیر مین پروفیسر کودنڈارام نے بھی شہیدوں کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ اور اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے بالتریب کونسل اور اسمبلی کے احاطہ میں قومی پرچم کشائی کی ۔ اسمبلی کامپلکس میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے موقع پر کانگریس سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مختلف فلاحی اسکیمات کا بھی آغاز کیا گیا جن میں تاریخی چار مینار، باغ عامہ، برلا پلانٹوریم اور سائنس سنٹر۔ گاندھی ہاسپٹل اور نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے بشمول شہر کے مختلف مقامات پر مفت وائی فائی سہولت کا آغاز بھی شامل ہے۔ ریاستی وزر آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے بیگم پیٹ میں پریا ٹک بھون پر اسٹیٹ ٹورازم کارپوریشن کے ہوٹل پلازہ پرفوڈ فیسٹیول کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی29ویں ریاست کی تشکیل یہاں کے عوام کی قربانیوں کا ثمرہ ہے ۔ اور اسے سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے لئے عوام کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ حیدرآبا د میٹرو ریل (ایچ ام آر) نے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس پر، تلنگاہن امرویرولانیوالی کے دل آویز بورڈس آویزاں کئے ہیں۔ محکمہ نظم و نسق عامہ نے تمام محکموں کے صدرر کو اپنے دفاتر میں قومی پرچم کشائی کی ہدایت دی اور ضلع ہیڈ کوارٹرس کے تمام عہدیداروں کو2جون تا7جون یوم تاسیس تقاریب کو سرکاری تقاریب کے طور پر منانے کی ہدایت دینے کو کہا۔

Telangana Foundation day colorful opening ceremonies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں