25 ہزار تلنگانہ سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لئے آئندہ ماہ اعلامیہ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-03

25 ہزار تلنگانہ سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لئے آئندہ ماہ اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد
آئی اے این ایس
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روزا علان کیا کہ25,000 سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے لئے جولائی میں اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ یہاں یوم تاسیس تقاریب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگار، برسہا برس سے ملازمتوں کا انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ مابعد تقسیم، مسائل کی ہنوز یکسوئی کی جانی ہے تاہم حکومت نے تقررات کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ غریبوں کے لئے دو بیڈروم کے مکانات کی اسکیم کا سال رواں آغاز کیاجائے گا۔ ہر مکان5۔04لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیاجائے ۔ حکومت اس سال2,500کروڑ کی لاگت سے50,000مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔پہلے سال میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی بہبود حکومت کا نصب العین ہے۔ پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ سرکاری تقاریب میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف فلاحی اسکیمات پر سالانہ28,000کروڑ روپے خرچ کررہی ہے اور عوامی فلاح پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے والی تلنگانہ واحد ریاست ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈہ کیاجارہا تھا کہ نئی ریاست تاریکی میں غرق ہوگی ، لیکن اندرون چھ ماہ برقی قلت کو دور کرتے ہوئے حکومت نے انہیں غلط ثبات کردیا۔2017تک تمام شعبوں کو24گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہی کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس سربراہ نے کہا کہ تلنگانہ کو فاضل برقی کی حامل ریاست بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم دیگر ریاستوں کو بھی برقی سربراہ کریں گے ۔ کے سی آر نے کہا کہ حکومت نے91,000کروڑ سرمایہ کاری کے برقی توانائی پراجکٹس کو قطعیت دے دی ہے اور تین پراجکٹس پر کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے20,000کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کو ترقی دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے مشن کاکتیہ کے بارے میں کہا کہ یہ حکومت کا ایک انتہائی اہم پراجکٹ ہے جس کے تحت آئندہ پانچ برس کے دوران ریاست میں46,000آبپاشی ٹینکس کو بحال کیاجائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہا نلگنڈہ ضلع میں فلورائیڈ مسئلہ کی یکسوئی کے لئے35,000کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پالمورولفٹ اریگیشن پراجکٹ کو عنقریب سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ خشک سالی سے متاثر شمالی تلنگانہ میں آبپاشی ضرورتوں کی تکمیل اور پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے30,000ہزار کروڑ کی لاگت کے ایک پراجکٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھاجائے گا۔ کے سی آر نے کہا کہ ان کی حکومت موافق ملازمین ہے اور اس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں43فیصد اضافہ کیا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن( آر ٹی سی) ملازمین کی تنخواہوں میں44فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں میں کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو آئندہ ماہ سے مستقبل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کیاجائے گا۔ حکومت300کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ہریتام ہرم پروگرام میں طالب علم سے لے کر آئی اے ایس عہدیدار تک ہر کس و ناکس کو شرکت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پولیس فورس کو عصری بنانے کے لئے400کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں ۔

Telangana to issue notification for 25,000 jobs next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں