سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا اسکڈ میزائل حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا اسکڈ میزائل حملہ

دبئی/ صنعا
رائٹر
سعودی عرب ایئر ڈیفنس نے جنوبی علاقہ خمیس مشیط پر حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی فوج کی جانب سے داغا جانے والے اسکڈ میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے ۔ عرب اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی ا ے کا کہنا ہے کہ آج صبح حوثی اور علی عبداللہ صالح کی حامی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط پر اسکڈ میزائل سے حملہ کیا، جسے سعودی عرب کے فضائی دفاع نے دو پٹریاٹ کے ذریعہ فضا ہی میں ناکارہ بنادیا ۔ بیان کے مطابق حملہ کے فوری بعد اتحادی فوج نے اسکڈ میزائل فائر کرنے والے لانچنگ پیڈ کا یمن کے جنوبی علاقے صعدہ میں پتہ لگا کر اسے تباہ کردیا ۔ اس علاقہ میں جہاں حوثی باغیوں نے مزائل داغا تیل کی کوئی تنصیبات نہیں ہیں۔ المصیرہ نے جو حوثی باغیوں کا سرکاری چیانل ہے حملہ کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ مزائل کا نشانہ پرنس خالد ہوائی اڈہ تھا ۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیجی ممالک یمن پر فضائی حملے کرنے کے لئے اس ہوائی اڈہ کا استعمال کررہے ہیں ۔ تقریباً ہر روز ہی دارالحکومت صنعا اور حوثیوں کے دیگر اڈوں پر بمباری جاری ہے اس کے باوجود بھی35فٹ لمبے اسکڈ مزائل کا سعودی عرب کی سمت داغا جانا جس کا فاصلہ300کلو میتر تک نشانہ لگانے کا ہے حوثیوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے ۔1978سے2012ء تک یمن پر حکومت چلانے والے علی عبداللہ صالح عرب بہار کے دوران اقتدار سے ہٹ گئے تھے لیکن حوثیوں کی تائید کرتے ہوئے وہ دوبارہ یمن پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آج کا اسکڈ مزائل حملہ اس لڑائی کے شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ ایک حوثی ترجمان نے اشارہ دیا ہے کہ گروپ اب سعودی عرب کی سرحد پر اپنی لڑائی تیز کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ آج کا حملہ صرف ایک شروعات ہے آئندہ اس سے بھی زیادہ سخت حملے کئے جائیں گے ۔ حوثی ترجمان کا یہ بیان ٹوئٹر پر سامنے آیا ہے ۔

Yemen rebels fire 3 Scud missiles at Saudi airbase

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں