یو این آئی
مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تاریخی ہند ۔ بنگلہ دیش سرھدی معاہدہ پر دستخط کے وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ خارجہ پالیسیوں میں ریاست اور مرکز کے درمیان اتفاق ہے ۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اسی تاریخی معاہدہ کے دستخط کے موقع پر شرکت کرنے کے لئے کل ہی ڈھاکہ پہنچ گئی تھیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بات بہت ہی اہم ہے کہ اس معاہدہ پر دستخط کے وقت بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی موجود رہیں گی ۔ اس سے قبل مرکزی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ ریلوے کے پروجیکٹ پر بات چیت کرنے کے لئے جلد ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی ترقی میں وہ ایندھن کام کریں گے ۔ پربھو نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بنگال کا بہت ہی اہم رول ہے۔ ملک جی ڈی پی بنگال کی حصہ کافی زیادہ ہے ۔ میں بنگال کی ترقی میں تیزی آنے کو یقینی بناؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مرکزی اور ریاست دونوں مل کر کام کریں گے اور اسی وقت ملک کی ترقی ہوسکتی ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ بنگال سمیت شمال مشرقی ریاستیں ملک ترقی کا مستقبل کا چہرہ ہیں۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ریلوے، سڑک اور سمندر کے راستے کو ترقی دیاجائے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمار ا مقصد بنگال کو ملک کی ترقی انجن بنانا ہے ۔ کلکتہ شہر کو ترقی پذیر شہر کہتے ہوئے مرکزی وزییر نے کہا کہ کلکتہ میں ملک فطری تجارتی راجدھانی بننے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اس کو اس کا حق ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اے کے مقابلہ اس مرتبہ بجٹ میں بنگال کو زیادہ فنڈملا ہے ۔
West Bengal is one of the larger economies of the country, Suresh Prabhu
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں