ماریشس کی نئی صدر ڈاکٹر امینہ نے حلف لے لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

ماریشس کی نئی صدر ڈاکٹر امینہ نے حلف لے لیا

پورٹ لوئسجون
آئی این ایس انڈیا
معروف سائنسداں ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے بحر ہند میں واقع ملک ماریشس کی پہلی خاتون صدر کے طور پر حلف لے لیا۔ حلف برداری تقریب دارالحکومت پورٹ وائس کے باہر ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ امینہ گرویب فاکم نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد کہا کہ میرا عزم ہے کہ ماریشین قوم کو ایک پرچم تلے اکھٹا کروں ، وہ اپنے اس تقرر کو اپنے والدن کے نام کرتی ہیں جنہوں نے اس وقت اپنی بیٹی کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم کیا تھا جب لڑکوں کو ترجیح دی جاتی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دل فخر اور عاجزی دونوں سے لبریز ہے۔56برس کی امینہ اس جریزہ کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ ماریشس نے برطانیہ سے1968ء میں آزادی حاصل کی تھی ۔ اور1992ء میں برطانوی ملکہ الزبیتھ دوم کی ریاستی سربراہ کی حیثیت ختم کردی تھی ۔ ماریشس افریقہ کے دولت مند اور کم بد عنوان ملک میں سے ایک ہے۔13لاکھ کی آبادی کے ساتھ ایک متوسط آمدنی کی حامل قوم کافی کس جی ڈی پی9ہزار ڈالر سے زیادہ ہے ۔2011ء کی مردم شماری کے مطابق ماریشس میں ہندوؤں کی اکثریت میں ہیں، ان کی تعداد مجموعی آبادی میں48۔5فیصد ہے ۔ اس کے بعد عیسائیوں کی تعداد32۔7فیصد، مسلمان 17۔3فیصد اور بدھ مت کے لوگوں کی تعداد0۔4فیصد تک ہے ۔ نئی صدر کا پورا نام بی بی امینہ گوریب فاکم ہے ۔ وہ17اکتوبر1969ء کو پیدا ہوئیں ۔ ماریشس کی بایو ڈائیورسٹی سائنسداں ہیں ۔ وہ اس وقت سی آئی ڈی ی ریسرچ اینڈ انوویشن کی منیجنگ ڈائرکٹر ہیں جہاں انہوں نے ماریشس کے پودوں کے طبی اور غذائی اثرات پر تحقیق میں اپنا وقت صرف کیا۔ ڈاکٹر امینہ نے سائنسداں خواتین کے لئے یونیسکو کے ایوارڈ سمیت مختلف بین الاقوامی اعزازات حاصل کئے ہیں ۔ ڈاکٹر امینہ کی شادی ڈاکٹر انور فاکم سے1988ء میں ہوئی ۔ ان کی دو اولادیں ہیں۔ بیٹا23سالہ آدم اور بیٹی17سالہ ایمان ہے ۔

Mauritius designates its first woman president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں