تحویل اراضی بل تباہ کن اور ناقابل قبول - آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیموں کا احساس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

تحویل اراضی بل تباہ کن اور ناقابل قبول - آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیموں کا احساس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ مودی حکومت تحویل اراضی بل کو پارلیمنٹ میں منظور کروانے کوشاں ہے ، آر ایس ایس سے ملحقہ تنظمیں نے اس بل کو تباہ کن اور ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں ۔ کیونکہ کئی ایک نکات جو یو پی اے کی جانب سے قبل ازیں بنائے گئے قانون میں تھیں، اسے موجودہ تحویل اراضی ترمیمی بل کے ذریعہ ہٹا دی گئی ہیں۔ آر ایس ایس کی تنظیم سوادیش جاگرن منچ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے لائے گئے مجوزوہ قانون سازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سماج پر اثرات پڑیں گے ۔ سوادیشجاگرن منچ نے تحویل اراضی بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حاصل کی اراضی کو استعمال میں نہ لایاجائے تو اراضی کو واپساس کے مالک کو لوٹا دی جانی چاہئے۔ آر ایس ایس کے ایک اور تنظیم بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کہ اس قانون سے51فیصد کسانوں کی زمین حاصل کرلی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو روانہ کردہ اپنے ایک تحریری مکتوب میں ایسے جے ایم نے کہا کہ2013کے تحویل اراضی قانون کو2014کے تحویل اراضی بل کے ذریعہ ترمیم کرتے ہوئے عجلت دکھائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف آر ڈیننس جاری کرنا قابل نفرت اور ناقابل قبول ہے ۔

RSS affiliates up in arms against Modi govt on Land Acquisition Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں