نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی گرین پیس اور چنددیگر سماجی گروپوں کے ساتھ کل کی ملاقات کو ان کے سرکاری ٹوئٹرہینڈل کے پیرووں اور مشاہدین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ اپنے سوشیل نیٹ ورک سائٹ کے پیج پر مسٹر گاندھی کی جانب سے پوسٹ کردہ دو ٹوئٹس کو ان کے پیرووں اور مداحوں کی جانب سے ٹوئٹس کے ذریعہ پسند کیا گیا۔ ان کے دفتر کی جانب سے ایک ٹوئٹ سیول سوسائٹی لیڈرس کے ایک وسیع کراس سکشن نے بی جے پی حکومت کے اظہار خیال کی آزادی اور ناراضگی پر مسلسل حملہ پر راہول گاندھی سے ملاقات کی جو زائد از401ری ٹوئٹساور388پسند کرنے والوں نے ستائش کی ۔ اسی طرح ایک اور ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے سخت جدو جہد کے بعد جیتی گئی دستوری آزادی کے لئے عوام کی جدو جہد کے ساتھ بھرپور یگانگت کا اظہار کیا جن کی مجموعی تعداد ایک بار پھر401ری ٹوئٹس کرنے والے اور388فیوریٹس پائے گئے۔ کل ٹوئٹس کی پوسٹنگ کے22گھنٹے بعد بھی ری ٹوئٹس کرنے والوں اور پسند کرنے والوں کی تعداد میں ہنوزاضافہ ہورہا ہے ۔
#rahulgandhi Rahul Gandhi Twitter account improved response
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں