جموں میں امتناعی احکامات کے باوجود سکھوں کا احتجاج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

جموں میں امتناعی احکامات کے باوجود سکھوں کا احتجاج جاری

جموں
پی ٹی آئی
امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکھ نوجوان آج تیسرے دن سڑکوں پر نکل آئے وہ خالصتان انتہا پسند لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈراں والا کے پوسٹر ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اسی مسئلہ پرپولیس سے تصادم کی وجہ سے ایک دن پہلے ایک نوجوان اور7 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ عہدیداروںنے تعزیرات ہند کی دفعہ144نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت4افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے۔ تمام جموں ضلع می کرفیو جیسی صورتحال دیکھی جارہی ہے جب کہ تشدد سے متاثرہ ستواری ، رانی باغ، گڑھی گڑھ، آر ایس پورہ اور دیگر مقامات پر بھی کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ سکھوں کے گروپس نے جموں، پٹھان کوٹ شاہراہ روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا دی ۔ بگیانہ بیلٹ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جہاں لوگوں نے حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ اسی طرح کا احتجاج پونچھ، کٹہوعہ اور راجوری میں بھی دیکھا گیا۔ جموں شہر میں آج سڑکیں سنسان دکھائی دیں ۔ تجارتی ادارہ بند رہے، موبائل فون خدمات معطل تھی۔ کئی اضلاع میں اسکولوں اور کالجوں کو بھی بند رکھا گیا تھا۔ جموں شہر کے حساس علاقوں میں پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کل رات دیر گئے فوج نے فلیگ مارچ کیا۔ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے فوج سے خواہش کی تھی کہ وہ عوام میں اعتماد پیدا کریں۔ پوسٹروں کو ہٹائے جانے کے خلاف سکھ نوجوانوں کے ایک بہت بڑے گروپ نے کل راستہ روکو احتجاج کیا تھا بعد میں پولیس کے ساتھ تصادم میں جگجیت سنگھنامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد جموں میں مزید احتجاج شروع ہوگئے ۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید اور ان کے نائب نرمل سنگھ کی اپیلوں کے باوجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جموں سمرن دیپ سنگھ نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ144نافذ کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے گی اور خاطیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امن و ضبط کی برقراری پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ دریں اثناء مملکتی وزیرجتیندرسنگھ نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو جموں کی صورتحال سے واقف کرایا جہاں سکھ نوجوان خالصتان لیڈر جرنیل سنگھ کے پوسٹرس ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے جو وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر ہیں کہا کہ وزیر داخلہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت جموں و کشمیر سے ہر ممکنہ تعاون کا پیشکش کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید سے فون پر بات کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مسلح دستوں کو روانہ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔
دریں اثنا سری نگر سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی( پی ڈی پی) اور بی جے پی اتحاد پر کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے اور جموں میں خالصتان پوسٹرس چسپاں کرنے کے مسئلہ پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے مرکز کے مبینہ طور پر یوٹرن کے ایمس پہلے جموں میں قائم کیا جائے گا، استفسار کیا کہ ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹرمین ریاست کی بڑی اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس کے کار گزارصدر نے جہاں پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد بر سر اقتدار ہے کہا کہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور جموں میں خالصتانی پوسٹرس علاقائئی توازن نہیں ہے جس کا مودی اور مفتی محمد سعید معاہدہ کے ذریعہ وعدہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان افراد کے خاندان کو میں تہہ دل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں کہ ان کی روح پرسکون رہے ۔ وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ کے اعلان کے مطابق پہلے جموں میں ایمس کے قیام کے مسئلہ پر جموں میں کل ایک پریس کانفرنس میں مسٹر عبداللہ نے کہا کہ مفتی صاحب ایک اور بی جے پی ، پی ڈی پی یوٹرن دیکھاجارہا ہے ۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت نے کشمیر میں ایمس کے قیام اور جموں میں آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر نیشنل پینتھرس پارٹی، کانگریس اور حتی کہ نیشنل کانفرنس کے علاوہ بار اسوسی ایشن، تاجرین اور دیگرادارہ جات کے بشمول جموں کی مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا ۔ جنہوں نے اس مسئلہ پر حال ہی میں جموں بند کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے جموں علاقہ کے عوام کے مفادات کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے ۔

Jammu Tense as Sikhs Stage Protests Defying Prohibitory Orders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں