ملک بھر میں میگی کی فروخت پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-06

ملک بھر میں میگی کی فروخت پر پابندی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹنڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے نیسلے انڈیا کے تنازعوں میں گھری میگی انسٹنٹ نوڈلس کو کھانے کے لئے مضر اور نقصان دہ قرار دیتے ہوئے پورے ملک میں اس کی فروخت پر فوری طور پر پابندی لگادی ہے اور کمپنی کو اس کے اسٹاک کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار ، پرسیسنگ ، امپورٹ ، سپلائی اور فروخت بند کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ نیسلے نے جس کے میگی نوڈلس میں سیسہ اور مونو سوڈیم گلوٹا میٹ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی ریاستوں نے اس کی فروخت پر پابندی لگادی ہے جب کہ کچھ ریاستوں میں نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں کہا ہے کہ عام لوگوں کی تشویش کے پیش نظر وہ بازار سے میگی نوڈلس واپس لے رہی ہے۔ تاہم کمپنی نے کہاکہ بد قسمتی سے اس کی اشیا کے سلسلہ میں حالیہ تنازعاتاور بے بنیاد تشویش سے گاہکوں میں الجھن پیدا ہوئی ہے ۔ ہم نے پروڈکٹس کے محفوظ ہونے کے باوجود اسے بازار سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ میگی صحت کے لحاظ سے بالکل محفوظ ہے اور امید ظاہر کی کہ میگی نوڈلس بازارمیں جلد ہی واپس آئے گا۔ نیسلے کے چیف اکزیکٹیو پال بلکے نے جو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سوئٹزر لینڈ سے یہاں پہنچے ہیں بتایا کہ کمپنی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تمام عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس سوال پر کہ کیا ہندوستان میں میگی کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوںکے معیار پر وہ کوئی سوال اٹھارہے ہیں تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صرف یہی کہنا چاہتی ہے کہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وہ تمام عہدیداروں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے ۔ بلکے نے کہا کہ نیسلے انڈیا نے میگی نوڈلسکے ایک ہزار بیاچس کا خود اپنے لیباریٹریز میں ٹسٹ کیا ہے جب کہ600سے زیادہ پیاچس کو بیرون ملک لیباریٹری میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ تمام نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ میگی نوڈلس محفوظ ہیں اور ہندوستان میں اس میں ملائے جانے والی اشیا کی جو حد مقرر ہے اسے برقرار رکھا گیا ہے ۔ میگی کے ذمہ داروں کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹنڈرڈس اتھاریٹی آف انڈیا نے نیسلے انڈیا کو میگی اسٹنڈرڈس کی منظور شدہ تمام9اقسام کو بازار سے واپس لینے کا حکم دیا ہہے اور کمپنی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے دریافت کیاہے کہ کیوں نہ ان اشیا کی منظوری ختم کی جائے۔ ایف ایس ایسآئی نے کل سوئٹزر لینڈ کی کمپنی نیسلے کے چیف اکزیکٹیو آفیسر پال بلکے، نیسلے انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر اینٹننے بینٹاور کمنپی کے دیگر عہدیداروں کا موقف سننے کے بعد یہ حکم دیا ہے ۔ دریں اثنا مرکزی وزیر صحت جے پی نڈانے کہا ہے کہ ان کی وزارت کو تمام ریاستوں سے رپورٹیں مل ہیں اس کے بعدوہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ میگیکے9اقسام کو بازارسے ہٹا لینا چاہئے۔ نیسلے کمپنی نے محفوظ غذاکے مقررہ معیارات کی تکمیل نہیں کی ہے اس لئے ہم نے انہیں مارکٹ سے9اقسام کی میگی کو واپس لینے کی ہدایت دی ہے ۔ جب نڈا سے نیسلے کے چیف اکزیکٹیو آفیسر کے بیان کے بارے میں پوچھاگیاتو انہوں نے کہا کہ ان کی وزات تمام ریاستوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس نتیجہ پر پہنچی ہے۔ دہلی کے بعد گجرات، ٹاملناڈو، جموں و کشمیر، بہار اور اترا کھنڈ میں میگی کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ۔

More Indian States Ban the Sale of Maggi Noodles

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں