پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اپنے بیلا روسی ہم منصب سے ملاقات کی اور تجارتی تعلقات اور کانکنی اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون جیسے کئی مسائل پر بات چیت کی ۔ ان کا یہ دورہ اس مشرقی یوروپی ملک کو ایک ہندوستان صدر کی جانب سے کیا جانے والا پہلا دورہ بن گیا ہے جو 2روزہ دورہ پر کل دیر رات یہاں پہنچے ۔ ان کا بیلا روس کے صدر اے جی لوکا شینکو کی جانب سے میجسٹک پیالس آف انڈیپنڈنس میں رسمی طور پر استقبال کیا گیا۔ اس استقبال کی تقرب کے بعد پرنب مکرجی نے لوکا شینکو کے ساتھ دو بدو ملاقات کی ۔ لاکو شینکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران صدرجمہوریہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کے علاوہ کانکنی اور تعلیم اور بھاری مشنری کے شعبوں میں تعاون کو جہت عطا کرنے پر بات چیت کی ۔ بعد ازاں دونوں صدور نے کئی معاہدات اور یادداشت مفاہمت کی دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا جس میں سیکوریٹی اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا اور وزات فینانس بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس کے علاوہ پرسار بھارتی اور نیشنل اسٹیٹ ٹیلی ویژنس کے درمیان معاہدات اور یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ یہ بیلا روس کو ہندوستان کے صدر کا پہلا دورہ ہے۔ بیلا روس کے صدر نے1977اور 2007میں2مرتبہ ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ مکھر جی، بیلا روس اسٹیٹ یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے جہاں انہیں ایک اعزازی ڈگری عطا کی جائے گی ۔ صدر جمہوریہ برقی پراجکٹ کا بھی افتتاح کریں گے جس کے لئے کام بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹیڈ کی جانب سے انجام دیاجارہا ہے۔ دورہ کے دوران عوامی شعبہ کے زیر انتظام کمپنیوں اور سرکاری سطح کے دیگر شعبوں ٹکسٹائل ، پاور اور تعلیم کے بشمول کئی معاہدوں اور یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے۔ قبل ازیں صسدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا آج بیلا روس میں آمد پر رسمی استقبالیہ دیا گیا جہاں وہ ایک سرکاری دورہ پر ہپنچے ہیں ۔ ان کی پیالس آف انڈیپنڈنٹس میں آمد پر بیلا روسکے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی جانب سے گرمجوشانہ استقبال کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ نے گارڈ آف آرنر کا معائنہ کیا ۔ وہ بیلا روس کے ایک سرکاری دورہ کے لئے کل دیر رات یہاں پہنچے ۔ ان کے2ملکی دورہ میں سویڈن اور بیلا روس کا دورہ شامل ہے ۔ صدر جمہوریہ سویڈن کے انتہائی کامیاب دورہ کے بعد یہاں پہنچے جو ہندوستان کے صدر کی جانب سے پہلا دورہ ہے ۔ اپنے دورہ بیلا روس کے دوران صدر جمہوریہ، شہری ترقی ، صحت، تعلیم، اور مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس اور یادداشت مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے ۔
President Pranab Mukherjee in Belarus on bilateral visit
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں