اسرائیل امن کے لئے سنجیدہ نہیں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

اسرائیل امن کے لئے سنجیدہ نہیں - اوباما

واشنگٹن
رائٹر
امریکی صدر بارک اوبامانے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی برادری کی اس رائے کو مزید پختہ کردیا ہے کہ اسرائیل امن کی حمایت نہیں کرتا ۔ اوباما نے یہ بات اسرائیل کے چینل2ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹر ویو کے دوران کہی ۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ ان کے دور حکومت میں فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہوسکتا ۔ اگرچہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بیان کے بعد اپنا موقف تبدیل کیا اور کہا کہ وہ مشروط طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہیں تاہم اوباما نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا ابتدائی بیان کافی واضح تھا ۔ اوباما نے کہا کہ پہلے ہی عالمی برادری کا خیال ہے کہ اسرائیل2ریاستی حل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے ۔ پھر اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان نے عالمی برادری کے اس خیال کو مزید پختہ کردیا کہ اسرائیل اس بارے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ نتن یاہو نے انتخابات جیتنے کے لئے فلسطینی ریاست کے خلاف بات کرتے ہوئے قوم پرست اسرائیلیوں کو انتباہ دیا تھا کہ اسرائیل میں عرب شہری بڑی تعداد میں پولنگ کے لئے جارہے ہیں تاہم نتن یاہو نے بعد میں اپنے ان بیانات پر معذرت کی تھی ۔ ان کے فلسطینی ریاست کے قیام کے بیان کے بعد صدراوباما نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب امریکی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے ۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹر ویو میں صدر اوباما نے اسرائیل کی خوف کی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی سیاست فلسطینیوں کے ساتھ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ میرے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو وہ شخس ہیں جو پہلے سیکوریٹی کے بارے میں سوچنے کی جانب مائل ہیں، جو شاید سوچتے ہیں کہ امن کی بات کرنا معصومانہ ہے ۔ جو فلسطینی ساتھیوں میں خوبیوں کو دیکھنے کے بجائے خامیاں دیکھتے ہیں۔ اس لئے میں اس وقت یہ سوچتا ہوں کہ یہ سیاست اور یہ خوف حکومتی پالیسیاں بنا رہے ہیں ۔ ایران کے ساتھ نیو کلیر معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے اسرائیلیوں سے اپیل کی کہ ایران کو نیو کلیر ہتھیار بنانے سے روکنے کے لئے فوجی سفارتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیو کلیر معاہدے کرنے کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

Obama: Israel losing credibility because world doesn't think it's serious about peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں