آصف علی زرداری کے بیان پر نواز شریف کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

آصف علی زرداری کے بیان پر نواز شریف کی تنقید

اسلام آباد
آئی اے این ایس
ملک کی فوجی قیادت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری کی پرزور تنقید کے ایک دن بعد وزیر اعظم نواز شریف نے آج اپنی مسلح افواج کا دفاع کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور پاکستان فوج کے عہدیدار آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت مسلح افواج پر نکتہ چینی ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کو پاکستان عوام کی مکمل تائید حاصل ہے ۔ جیو ٹی وی یہ اطلاع دی ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں شریف نے کہا کہ جمہوریت کو استحکام حاصل ہوا ہے کیونکہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کے درمیان اچھا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوج پر نکتہ چینی، صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کے مترادف ہوگا ۔ پشاور میں کل ایک پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی کردار کشی کے خلاف خبردار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس قسم کا سلسلہ شروع کیاجاتا ہے تو پھر کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا جن میں فوجی جنرل بھی شامل رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے ۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ کس قسم کی کردار کشی کا تذکرہ کررہے تھے ۔ زرداری نے یہ کہا تھا کہ فوجی سربراہ ہر تین سال میں بدلتے رہتے ہیں ۔ لیکن سیاسی قیادت برقرار رہتی ہے ۔ میں نہیں چاہتا کہ قومی اداروں کو کمزور کیاجائے ۔ اگر ہمیں مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ یہ بات جارح انداز میں دکھائی دینے والے معاون چیرمین نے بتائی۔

Nawaz Sharif Response on Asif Zardari Speech against Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں