ہند و پاک میں کشیدگی کم کرنے امریکی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

ہند و پاک میں کشیدگی کم کرنے امریکی کوشش

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے فوج پر بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا کہ دونوں پڑسی ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں، غلط اندازے نہیں قائم ہونے چاہئے۔میں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تعلق سے بات چیت کی ہے جس پر مجھے اور تمام کو گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ کیری نے یہ بات نامہ نگاروں سے کہی۔ نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ماہ مقدس مہینہ کی آمد سے قبل مبارکباد ردینے کے فوری بعد کیری نے شریف سے فوت پر بات چیت کی ۔ یہ دونوں انتہائی اہم ممالک ہیں، جو علاقائی مفادات کے لئے اہم رول ادا کرہے ہیں ۔ اور یہ بات اہم ہے۔ اس تعلق سے کوئی غلط انداز ے ان کے درمیان قائم نہ ہونا چاہئے ۔ کیری نے یہ بات ٹیلی کانفرنس کال کے ذریعہ نامہ نگاروں سے کہی جو اپنے پیر کے زخموں سے صحتیاب ہورہے ہیں ۔ ہم دونوں کی سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ آئندہ چند دنوں اور ہفتوں کے دوران کشیدگی میں کمی واقع ہوسکے ۔ پاکستان اور ہندوستان کے قائدین کے درمیان، ان دنوں الفاظ کی جنگ چل رہی ہے جس کے دوران شدید بیانات کا بھی تبادلہ خیال عمل میں آیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ ہندوستانی قیادت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید نکتہ چینی کی اور عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے ملک کے اہم مفادات کا کسی بھی قیمت پر تحفظ کریں گے۔ مملکتی وزیر برائے اطلاعات و نشریات راج وردھن سنگھ راٹھور نے میانمار میں ہندوستان کی فوجی کاروائی کے تعلق سے کہا تھا کہ یہ ان ممالک کے لئے پیام ہے جو در اندازی کرتے ہیں جو در پردہ پاکستان کے لئے ایک وارننگ تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں نیو کلیر طاقتیں ہیں اور امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ کشیدگی کو قابو میں رکھاجائے تاکہ معاملہ حد سے باہر نہ نکل جائے ۔ جان کیری نے کہا ہے کہ کوشش اس بات کی ہورہی ہے کہ تمام فریق ساتھ مل کرآنے والے دنوں میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی اور اس میں مزید اضافہ وزیر اعظم مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے بیان سے پیدا ہوئی ۔ نریندر مودی نے منگل کو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے رمضان کے مہینے کی آمد پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس موقع پر ہندوستان کی حکومت خیر سگالی کے طور پر پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے بارے میں بتایا۔

US urges India and Pakistan to ease the tension

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں