سعودی عرب کو حادثات سے بچنے مثالی ڈرائیوروں کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

سعودی عرب کو حادثات سے بچنے مثالی ڈرائیوروں کی تلاش

جدہ
یو این آئی
ڈرائیونگ کے محاذ پر ایک سے زیادہ حوالوں سے خبروں میں رہنے والے ملک سعودی عرب کو جہاں ہر سال5لاکھ سے زیادہ ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں ۔ ایسے آئیڈیل ڈرائیوروں کی تلاش ہے جنہوں نے لگاتارتین برسوں تک ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو اور ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہوا ہو۔ دمام یونیورسٹی کی ایک تحقیقت کے مطابق ان حادثات کی وجہ سے نہ صرف ملک کو سالانہ کوئی20 ارب سعودی ریال کا نقصان ہوتا ہے ۔ بلکہ سعودی اسپتالوں کے30فیصد سے زیادہ بیڈ پر ان حادثات کے زخمیوں کا علاج کیاجارہا ہوتا ہے ۔ دمام یونیورسٹی کے صدر عبداللہ الرباعش کے حوالے سے عرب نیو زنے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک میں آئیڈیل ڈرائیور کی تلاش کے لئے حال ہی میں ایک ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سے ٹریفک قوانین کی پاسداری میں مدد ملے گی ۔ اخبار کے مطابق عبداللہ الربا عش کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہمارے پورے معاشرے کو مزید آگاہی اور اس طرح کے پروگراموں کی مزید ضرورت ہے ۔

seeking Ideal drivers to avoid accidents in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں