نیسلے کی جانب سے بےبی فوڈ میں زندہ بھونروں کی شکایات کی جانچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

نیسلے کی جانب سے بےبی فوڈ میں زندہ بھونروں کی شکایات کی جانچ

چینائی
پی ٹی آئی
نیسلے انڈیا نے آج کہا کہ وہ اس کی جانب سے تیار کیے جانے والے بے بی ملک فوڈ سپلیمنٹ میں زندہ بھونرے پائے جانے کی شکایات کی جانچ کررہی ہے۔ نیسلے انڈیا کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم واقف ہیں کہ کوئمبتور کے گاہک نے شیر خواروں کی غذا سیریلیک اسٹیج3کے پیاک میں زندہ بھونرے موجود ہونے کی شکایت کی ہے ۔ہمارے پروڈکٹس کا معیار اور سیفٹی ہماری کمپنی کی ترجیحاتہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا ہے اور ہم ہمیشہ اس طرح رپورٹس کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شکایت کی جانچ کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس معاملے میں حکام سے تعاون کررہے ہیں ۔ اتوار کے روز کوئمبتور کے ایک جوڑے نے فوڈ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی جانب سے خریدے گئے پیاکٹ میں زندگہ بھونرے پائے گئے جب کہ اس پیاکٹ کی ایکسپائری ڈیٹ20مئی 2016ہے۔ محکمہ کے حکام نے کہا کہ حاصل کردہ نمونوں کی لیاب میں جانچ ہوگی ۔ دریں اثناء ترجمان نے کہا کہ نیسلے کی مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجی مہر بند پیاکٹس میں کیڑوں کی موجودگی کے امکان کو خارج کرتی ہے اور کمپنی کے عہدیداروں نے اس جوڑے سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ نیسلے کے مقبول عام میگی نوڈلس پر فوڈ سیفٹی ریگولیٹر( ایف ایس ایس اے آئی) کی جانب سے امتناع عائد کیاجاچکا ہے ، کیونکہ اس میں سیسہ اور ذائقہ بڑھانے والے مونو سوڈیم گلوٹمیٹ( ایم ایس جی) منظورہ مقدار سے زائد پائے گئے تھے۔ پیر کے روز نیسلے انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے320کروڑ مالیتی میگی نوڈلس کو مارکٹ، فیکٹریوں اور تقسیمی مراکز سے واپس لینے کے بعد تلف کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔

Nestle Looking Into Complaint of Live Beetles in Cerelac in Coimbatore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں