روس میں آئندہ ماہ مودی اور نواز شریف ملاقات کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

روس میں آئندہ ماہ مودی اور نواز شریف ملاقات کا امکان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
روس کے شہر افا میں آئندہ ماہ شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن(ایس سی ڈی) کی سالانہ چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کا امکان ہے۔ نواز شریف سے مودی کی کل کی ٹیلی فون پر بات چیت کے مد نظر کہاجارہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم ہوا ہے جو مودی کے حالیہ ودرہ ڈھاکہ اور میانمار میں ہندوستانی فوج کی کارورائی کے بعد پیدا ہوا تھا تاہم سرکاری سطح پر ملاقات کی کسی خواہش کا تا حال اظہار نہیں ہوا۔ مودی نے کل نواز شریف کو فون کیا تھا اور رمضان کی مبارکباد دی تھی ۔ انہوںنے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پر امن اور دوستانی تعلقات کی ضرورت ہے ۔ سالانہ شنگھائی چوٹی کانفرنس افا میں9اور10جولائی کو منعقد ہوگی ۔ امکان ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو چین کے تائیدی اس گروپ میں مکمل رکنیت دی جائے گی ۔ ہندوستان نے گزشتہ سال رکنیت کی درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ وہ گروپ کے ساتھ اپنے روابط بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔ شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کا قیام2001میں شنگھائی میں روس، چین، کرغستان، قازقستان ، تاجکستان اور ازبکستان کے صدور نے عمل میں لایا تھا ۔2005میں آستانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان ایران اور پاکستان کو مبصرین کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔

PM Modi, Nawaz Sharif may meet next month in Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں