مودی حکومت آر ایس ایس کی آلہ کار اور ایک شخصی حکومت- سابق کانگریس وزیر آنند شرما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-15

مودی حکومت آر ایس ایس کی آلہ کار اور ایک شخصی حکومت- سابق کانگریس وزیر آنند شرما

شملہ
آئی اے این ایس
نریندر مودی حکومت دراصل آر ایس ایس کے ریمورٹ کے ذریعہ چلنے والی حکومت ہے، کانگریسی قائد اور سابق مرکزی وزری آنند شرما نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔ انہوں نے اسکولی نصاب میں تبدیلی کے تئیں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سربراہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اس بات کی کوشاں ہے کہ نوجوان نسل کے خیالات کو متاثر کرے۔ شرما نے کہا کہ کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کا نعرہ فی الحال ایک شخص کی حکومت میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ اس حکومت میں کسی کو بھی اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ خود اپنے محکموں کے عہدیداروں کا تقرر کرے ۔ اس ضمن میں کانگریسی قائد نے متعدد اہم سرکاری اداروں کی نشاندہی کی جہاں تا حال بلا عہدیداران شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔ ایک سالہ دور حکومت کی کارکردگی کے حوالہ سے ہماچل پردیش کے صدر مقام سے تعلق رکھنے والے شرما نے کہا کہ مودی کی جانب سے لگایاگیا’’اچھے دن‘‘ نعرہ در اصل عوام کو فریب اور دھوکہ میں ڈالنے کا محض ایک حربہ اور مکاری تھی اور موجودہ حکومت کے ترجیحی امور میں موثر حکمرانی اور ملازمتوں کے مواقع کی پیداوار میں اضافہ جیسے اہم امور کا بالکلیہ طور پر فقدان پایا جاتا ہے ۔ این ڈی اے حکومت کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کی جانے والی دعوے داری کہ ان کے ایک سالہ دور اقتدار میں شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے ، بالکل ڈھکوسلا ہ سے بڑھ کر کچھ نہیں جب کہ شرح نمو میں مسلسل گراوٹ اور انحطاط ہے جو ان کے بجٹ سے ظاہر ہے ۔ کانگریسی قائد نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ، یوپی اے حکومت کے مقابل بہت کم ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے تعلیمی بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس زیر قیادت یونائیٹیڈ پروگریسیوالائنس حکومت میں6فیصد تعلیمی بجٹ کو گھٹاکر3.2فیصد کردیا گیا ۔ شرما نے بی جے پی زیر قیادت نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے عائد کردہ ان الزامات کو مسترد کردیا۔ کہ ان کے دور حکومت میں کمزور اقتصادی صورتحال تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے دور حکومت میں ہندوستان کو4مرتبہ یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ جی ڈی پی شرح نمو میں ایک دہے تک پہلے مقام پر رہا۔

Modi govt 'remote controlled' by RSS: Anand Sharma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں