نماز اور یوگا کے درمیان باہمی مطابقت پر کتاب - وزارت برائے آیوش کی جانب سے اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-18

نماز اور یوگا کے درمیان باہمی مطابقت پر کتاب - وزارت برائے آیوش کی جانب سے اجرا

نئی دہلی
آئی اے این ایس
یوگا کے عالمی یوم کو ہندو توا ایجنڈا قرار دینے والے ہندوستانی مسلم طبقات کی مخالفتوں سے نمٹتے ہوئے وزارت برائے آیوش نے یوگا ور اسلام نامی ایک کتاب کا اجرا عمل میں لایا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یوگی ماہرین نے یوگا اور اسلامی نماز( طریقہ عبادت) میں کافی مطابقتیں پائی ہیں ۔ آیوش وزیر شرپید نائیک نے چہار شنبہ کے دن کہا کہ مسلم برادری کی جانب سے ہم کو بہت زیادہ مخالفتوں کا سامنا ہے ۔ اس کتاب کا اہم مقصد یہی ہے کہ اس بات کو ثابت کیاجائے کہ یوگا طریقہ کار اور نماز میں کوئی فرق نہیں۔ 21جون کے مجوزہ پہلے عالمی یوگا یوم کے پیش نظر اس کتاب کو منظر عام پر لایا گیا ہے تاکہ اس بات کو واضح کردیاجائے گا کسی خاص مذہب سے مربوط اور منسلک نہیں ہے اور اس کو عالمی طور پر قبول کیا گیا ہے ، نائیک نے یہ بات کہی ۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سے ملحق مسلم راشٹریہ منچھ نامی ایک مسلم تنظیم کی جانب سے اس کتاب کو ہندی میں شائع کیا گیا ۔ وزارت کو گزشتہ ہفتہ مسلم قائدین کی جانب سے "سوریہ نمسکار(یوگی اساتذہ اس کو سورجج ک پوجا قرار دیتے ہیں) کے تئیں کافی اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا جس کو اس عالمی یوگا یوم کے ایجنڈہ سے حذف کردیا گیا ۔ اس کتاب میں سوریہ نمسکار شامل نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں کے مذہب میں اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو عبادت میں شریک کریں اور سوریہ نمسکار میں سورج کی پوجا کا مفہوم شامل ہے ، مولانا کو کب مجتبی نے یہ بات کہی ۔ ایم آر ایم نے اس بات کا اعلان کیا کہ یہ کتاب ملک بھر میں دستیاب رہے گی۔
دریں اثنا پٹنہ سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب بی جے پی صدر اور امیت شاہ21جون کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر معین الحق اسٹیڈیم میں2مسلم لڑکیوں سے یوگا کے آسن سکیھیں گے ۔ بہار ، جھار کھنڈ پتا نجلی یوگ پیٹھ کے انچارج اجیت کمار نے بتایا کہ رخسانہ خاتون اور بسم اللہ خاتون شاہ اور دیگر ممتاز شخصیتوں کو جن میں مرکزی وزرا بھی شامل ہوں گے ، یوگا سکھائیں گے ۔ دو مسلم نوجوان لڑکیاں ضلع مغربی چمپارن کے مجھولیا بلاک میں لال سرایاں گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اسٹیڈیم میں یوگا آسنوں کے مظاہرہ کے لئے ان لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کمار نے بتایا کہ یہ دونوں لڑکیاں یوگا میں انتہائی مہارت رکھتی ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی آفریقہ کے بشمول بین الاقوامی کیمپس اور مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ۔ اس پروگرام میں شاہ کے علاوہ بہار سے تعلق رکھنے والے کئی مرکزی وزرا جیسے وزیر مواصلات و آئی ٹی روی شنکر پرساد، وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ ، وزیر فروغ ہنر مندی راجیو پرتاپ روڈی، وزیر پینے کا پانی و صفائی رام کرپال یادو اور وزیر ایم ایس ایم ای گری راج سنگھ توقع ہے کہ حصہ لیں گے ۔

Ayush Ministry launches book on affnity of yoga and namaaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں