تلنگانہ میں سیل فون پرزوں کے یونٹس کا مجوزہ قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

تلنگانہ میں سیل فون پرزوں کے یونٹس کا مجوزہ قیام

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ریاستی وزیر صنعت جے کرشنا راو سے آج آسٹریلیا، ہانگ کانگ، تائیوان ، جاپان، چین اور کوریا کے وفود نے ملاقات کی ۔ آسٹریلیائی وفد کی قیادت اسٹیون کیوبورکن پارلیمنٹ و پارلیمنٹری سکریٹری امور خارجہ آسٹریلیا کررہے تھے ۔ انہوں نے تلنگانہ میں ڈرپ اریگیشن، انفراسٹرکچر، تعلیم ، روڈ سیفٹی جیسے زمروں میں مہارت کے ساتھ تعاون و اشتراک کا یقین دلایا۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ صنعتی پالیسی کی ستائش کی ۔ اس وفدمیں آسٹریلیائی ہائی کمشنر برائے ہند پیٹرک ، آسٹریلیائی قونصل جنرل برائے جنوبی ہند سین کیلی اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ مختلف تجارتی اداروں کے سربراہان اور یونیورسٹیوں کے نمائندے شامل تھے ۔ ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان، چین اور کوریا کے وفد نے تلنگانہ میں سیل فون کے پرزوں اور موٹر کاروں کے پرزوں کے مینو فیکچرنگ یونٹس کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ۔ آئندہ برس تک تلنگانہ میں تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے کیس رمایہ کاری کی تجویز پیش کی ۔ اس وفد نے بتایا کہ دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں ان کے ادارے ، برقی اور انفراسٹرکچر جیسے زمروں میں فی الحال کارکرد ہیں۔ وفد نے ہاوزنگ اور انفراسٹرکچر کے زمروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی ۔ وزیر موصوف نے انہیں تیقن دیا کہ ملک کے دیگر میٹرو شہروں کے مقابل حیدرآباد میں اراضیات کی خرید یا لیز پر حصولی آسان ہے ۔ صنعتوں کے لئے اسپیشل اکنامک زون میں اراضیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہین ۔

Celkon Launches Its First Mobile Manufacturing Plant in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں