آئی ایس آئی ایس برطانیہ کے لئے حقیقی خطرہ - کیمرون کا اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

آئی ایس آئی ایس برطانیہ کے لئے حقیقی خطرہ - کیمرون کا اعتراف

لندن
رائٹر
وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے عراق و شام کے بڑے رقبہ پر قابض اسلامی ریاست کو برطانیہ کے لئے ایک حقیقی خطرہ تسلیم کرلیا ہے ۔ انہوں نے آج ایک انٹر ویو میں اعتراف کیا کہ آئی ایس جنگجو گروپ برطانیہ کے لئے ایک موجود خطرہ ہے ۔ بی بی سی کو دئیے گئے انٹر ویو میں کیمرون نے آئی ایس کے خلاف لڑائی کو ہماری نسل کی جدو جہد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم پر جنگ مسلط کی ہے۔ انہوں نے ہمارے طرز حکومت پر حملے کئے ، ہمیں یقینا ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا جو ہمارے اقدار میں شریک ہیں ۔ برطانوی لیڈر نے کہا کہ آئی ایس کو شام و عراق میں لازماً فوج کے ذریعہ کچلنا ہوگا ۔ اسی طرح لیبیا میں جہاں گروپ نے اپنے قدم جما لئے ہیں ترجیحی طور پر اسے ختم کرنا ہوگا۔ ڈیوڈ کیمرون نے بی بی سی اور دیگر میڈیا گھرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق و شام کے بڑے رقبہ پر قابض گروپ کو اسلامی ریاست کہنا بند کردیں ۔ کیمرون نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی بی سی اسے سلامی ریاست کہنا بند کردے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ اسلامی ریاست نہیں ہے ۔ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست کہنے سے ایک خطرناک زہریلا پیام برطانوی نوجوان میں پھیل رہا ہے کہ وہ شام و عراق میں اس دہشت گرد تنظیم کے لئے جان لڑانے کے لئے جائیں ۔ وزیر اعظم نے اس کے بجائے تنظیم کو آئی ایس آئی ایل کہنے کا مشورہ دیا جو اسلامی ریاست برائے عراق و شام کا مخفف ہے ۔ ڈیوڈ کیمرون نے الزام لگایا کہ اسلامی ریاست ایک بربریت پر مبنی حکومت ہے۔ کیمرون نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب کہ تازہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ تیونس میں جمعہ کو ساحلی تفریحی گاہ پر ایک اسلام پسند بندوق بردار کے حملہ میں ہلاک ہونے والے برطانیوں کی تعداد30ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے انتبادہ دیا کہ بربری دہشت گردی کے خلاف لڑائی ہماری نسل کی جدو جہد ہے ۔ ہمیں ہر اس چیز سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا جو ہمارے بس میں ہے ۔ کیمرون نے تیونس کی ساحلی تفریح گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کے حملہ کا بھرپور جواب دینے کا عہد کیا ۔ برطانوی عہدیداروں نے مہلوکین میں17برطانوی ہونے کی توثیق کردی ہے لیکن کیمرون کا کہنا ہے کہ ملک ایسی خبریں سننے کے لئے تیار ہے کہ مہلوکین میں مزید برطانوی شہری ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر داخلہ تھریسامے انتہا پسندی کے خطرے کے مقابلہ کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے تیونس کا دورہ کریں گی اور جائے حملہ کا دورہ کرتے ہوئے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ تیونس میں ساحلی تفریح گاہ پر ایک بندوق بردار نے جمعہ کو اندھا دھند فائرنگ کی تھی جب کہ اسی دن کویت میں خود کش دھماکہ میں درجنوں ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

David Cameron: Isis poses a real threat to Britain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں