پاکستانی فوج کی فیصلہ کن کارروائی کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

پاکستانی فوج کی فیصلہ کن کارروائی کی تیاری

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی فوج آئندہ ہفتہ شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کی تیاری کررہی ہے، اگرچہ حقوق انسانی کی تنظیموں کا الزام ہے کہ فوج کی اس مہم میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقہ میں سال بھر پہلے شروع کی گئی اس مہم میں فوج نے شدت پسندوں کی صفائے کا90فیصد کام مکمل کرلیا ہے ۔ فوج اب شوال وادی کے چاروں طرف اپنے فوجیوں کو تعینات کررہی ہے ۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب ہے۔ مقامی لوگوں اور سیکوریٹی ذرائع کے مطابق یہاں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ شدت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Pakistan Army gears up for decisive action

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں