ہم جنسوں کی شادی سے متعلق اوباما اور ہیلاری کے نظریہ پر بابی جندال کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

ہم جنسوں کی شادی سے متعلق اوباما اور ہیلاری کے نظریہ پر بابی جندال کی تنقید

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد امریکی و ریاست لوسیانا کے گورنر بابی جندال جنہوں نے حال ہی میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ، ہم جنسی معاملہ پر صدر بارک اوباما اور ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امید وار ہیلاری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جندال نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں نے اوپنین پولیس کے مطابق اپنے نظریات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جندال2016میں وائٹ ہاؤز میں داخل ہونے کے لئے ری پبلکن کے13ویں امید وار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا نظریہ ہے شادی میرے عیسائی عقائد کی بنیاد پر ہونی چاہئے اس سلسلہ میں کسی بھی عدالت کا ابتدائی فیصلہ اس نظریہ کو نہیں بدل سکتا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ شادی اور مرد اور عورت کے درمیان ہونی چاہئے ۔34سالہ جندال نے کل این بی سی نیوز کی جانب سے منعقدہ میٹ دی پریس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اوباما نے کہا ہے کہ ہم جنسی شادی کے حق میں فیصلہ اور امریکہ کی فتح ہے جب کہ کلنٹن نے بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے ستائش کی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ہم جنسی کی شادی کو قانونی حیثیت دی ہے ۔اس طرح ملک کی تمام پچاس ریاستوں میں عوام کو ہم جنسی شادی کی اجازت مل گئی ۔

Bobby Jindal Criticises Barack Obama, Hillary Clinton Over Gay Marriage Views

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں