یو این آئی
جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک)کے چار رکن ممالک بنگلہ دیش ، بھوٹان، نیپال، بھارت(بی بی آئی این) کے درمیان پیر کو ہورہے معاہدے کے بعد ان ممالک میں موٹر گاڑیوں کی آمد ور فت بغیر روک ٹوک ہوسکے گی ۔ پیر کو بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں دچاروں ممالک کے نقل و حمل کے وزیر ایک معاہدے پر دستخط کریں گے ، جس کے بعد ان ممالک کے درمیان موٹر گاڑیوں کی بے روک ٹوک آمدورفت کا راستہ کھول جائے گا۔ معاہدے کے دوران پاکستان ، افغانستان اور دو دیگر رکن ملک موجود نہیں رہیں گے ۔ اس سلسلے میں پوچھے جانے پر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اس سے سارک چارٹر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا خاکہ تیار کرنے سے پہلے چاروں ممالک کا نائب گروپ بنایا گیا تھا ۔گروپ کی تجویز سارک موٹر گاڑی کے معاہدے کے دائرے میں بنی ہے اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ اس میں سارک چارٹر کی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر نیپال میں ہوئے سارک سربراہی کانفرنس کے دوران سارک ممالک کے دورمیان تمام طرح کی موٹر گاڑیوں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے موٹر گاڑی کے معاہدے کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن پاکستان نے اس طرح کا سمجھوتہ کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس کی وجہ سے اس پر دستخط نہیں ہوسکے تھے ۔ پاکستان کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے کے باوجود منشور میں رکن ممالک کے درمیان موٹر گاڑیوں کی آمد ور فت کو بڑھانے کے لئے علاقائی اور ذیلی علاقائی گروپ بنانے کا مشورہ سامنے آیا۔ اس تجویز کے بعد چار ممالک کے لئے ایک ذیلی علاقائی موٹر گاڑی معاہدہ کرنے کا فیصلہ لیا۔ افغانستان اس معاہدے میں شامل ہونے کا خواہش مند تھا لیکن پاکستان کی اعتراض کی وجہ سے وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا پارہا ہے ۔ یہ دو دوسرے ملک سری لنکا اور مالدپ کے ساتھ موٹر گاڑی سے آمد و رفت ممکن نہیں ہے اس لئے یہ دونوں ملک پہلے ہی اس معاہدے سے الگ ہوجاتے ہیں ۔
SAARC connectivity: India inks landmark motor pact with Bhutan, Bangladesh and Nepal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں