پاکستان نے سیو دی چلڈرن پر پابندی معطل کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-15

پاکستان نے سیو دی چلڈرن پر پابندی معطل کر دی

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک میں سیودی چلڈرن انٹر نیشنل امدادی تنظیم کو بند کردینے کا جو حکم دیا اسے اب معطل کردیا ہے ۔ یہ بات میڈیا نے آج اپنی رپورٹ میں کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد اڈمنسٹریشن آئی سی ٹی اپنے مقامی پولیس کے ہمراہ 11جون کو تنظیم کے دفتر کومہر بند کردیا تھا جو اسلام آباد کے مرگلا روڈ پر واقع ہے کیونکہ وزارتی داخلہ نے پاکستان میں اس کی سر گرمیوں کو روک دینے کا حکم جاری کیا تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ یہ امدادی ادارہ ملک کے خلاف کام کررہا ہے ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دی تھی ۔ بہر حال حکام کے بموجب بین الاقوامی تنظیم پر ملک کی انٹلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے سخت نگرانی رکھی جائے گی ۔ کیونکہ سابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی2011میں ہلاکت کے لئے اس ایجنسی نے جاسوسی کی تھی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ این جی اوز کی کارروائیوں پر امتناع اس لئے عائد کیا گیا تھا کہ قابل قدر خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کی توثیق اعلیٰ سرکاری سطح سے ہوئی ہے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جمعہ کو کہا تھا کہ کوئی بھی غیر سرکاری تنظیم جو قومی مفادات کے خلاف کام کرتی ہے اسے ملک میں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ خان نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ بعض غیر سرکاری ایجنسیاں پاکستان کی قومی مفاد کے لئے کام کررہی ہیں جس کے لئے ہندوستان ، امریکہ اور اسرائیل مدد فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی خفیہ رپورٹس کئی برسوں سے مل رہی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ یہ غیر سرکاری تنظیم جس کے ارکان کی تعداد سینکڑوں میں ہے، کسی ضابطہ اخلاق اور ایجنڈہ اور قانون کے بغیر کام کررہی ہے۔

Pakistan Suspends its Order to Ban 'Save the Children'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں