پی ٹی آئی
ان شکایات کے دوران کہ انتخابی عہدیدار انمٹ سیاہی کا نشان مناسب طور پر نہیں لگارہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاہی اس مقصد کے لئے فراہم کئے جانے والے خصوصی برش استعمال کرتے ہوئے لگائی جائے ۔ اس حکم میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ سیاہی برش کی مدد سے رائے دہندے کی انگلی پر ناخن کے اوپر سے نیچے تک اور شہادت کی انگلی کے پہلے جوڑ تک لگائی جائے گی ۔ برش کا استعمال اس بات کو یقینی بنائے گاکہ سیاہی کا نشان نہ صرف بڑا ہوگا بلکہ زیادہ نمایاں نظر آئے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کنٹرول یونٹ کے پولنگ عہدیدار انچارج کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کنٹرول یونٹ کا بیالٹ بٹن دبانے سے پہلے ہی رائے دہندے کی انگلی پر انمٹ سیاہی کا نشان لگایاجائے۔ انتخابی نگراں ادارہ نے کہا کہ وہ یہ احکام اس لئے جاری کرہا ہے کیوں کہ انمٹ سیاہی کا نشان مناسب طورپر نہ لگائے جانے سے متعلق اطلاعات کمیشن کو وصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے اپنے احکام میں کہا کہ ان ہدایات کو تمام ڈسٹرکٹ عہدیداروں اور ریٹرننگ آفیسرس کو روانہ کیاجائے ۔ تمام پریسائڈنگ اور پولنگ عہدیداروں کی ٹریننگ کے دوران ان کے علم میں یہ بات لائی جائے تاکہ وہ سختی سے اس کی تعمیل کرسکیں۔ یہ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ انتخابی عہدیدار سیاہی لگانے کے لئے برش کے بجائے ماچس کی تیلیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ یہ نشان بمشکل نظر آتا ہے اور اس کی وجہ سے اکثر یہ الزامات لگائے جاتے ہیں کہ لوگوں نے دوبارہ ووٹ ڈالنے ا س نشان کو مٹانے کی کوشش کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے میسور پینٹس اینڈ وارنش لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر سے کہا ہے کہ وہ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو انمٹ سیاہی کے ساتھ ساتھ برش کی سربراہی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے اور اس پر عمل آوری کی جائے ۔
EC directs polling officials to ensure indelible ink mark on voter's forefinger is bigger, bolder
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں