حکومت کمزور مانسون کی صورت حال سے نمٹنے کو تیار - مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-04

حکومت کمزور مانسون کی صورت حال سے نمٹنے کو تیار - مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن

نئی دہلی
یو این آئی
ملک میں اس سال بے موسم کی برسات ، ژالہ باری، مانسون میں تاخیر اور اوسط سے کم بارش ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زرعی پیداوار کم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ مرکزی وزیر زراعترادھا موہن سنگھ نے اپنی وزارت کے ایک سال کی کامیابیوں کی معلومات دینے کے لئے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں زرعی پیداوار پر منفی اثر ہوسکتا ہے ۔ رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ زرعی پیداوار کم ہونے سے مہنگائی اور معیشت پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔وزیر زراعت نے کہا کہ مانسون کے آنے میں تاخیر اور اوسط سے کم بارش ہونے کے اندیشہ کے پیش نظر ملک کے580اضلاع کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور شمال مشرقی علاقے کے لئے اسے دس دنوں کے اندر جاری کردیاجائے گا۔ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مانسون کے آنے میں دیری ہوئی تھی اور کچھ لوگوں نے قحط پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن حکومت نے سوجھ بوجھ سے کام کیا اور پیدا وار محض تین فیصد کم ہوئی ۔ گزشتہ سال کی اوسط سے12فیصد کم بارش ہوئی تھی اور دو فیصد کم زمینوں میں فصلوں کی بوائی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی فصلوں کی خشک سال مختلف قسم تیار کی گئی ہے اور حکومت کے پاس بیج کا کافی ذخیرہ ہے ۔ بیج کارپوریشن کے پاس جوار، باجرا اور راگی کے کافی کے بیج ہین ۔ سنگھ نے سال2013۔14کو زرعی پیداوار کے لئے سنہری سال بتاتے ہوئے کہا کہ2014-15میں پیداوار کم ہوئی لیکن گزشتہ سال کے مقابلے قیمت کے مناسبت سے یہ بہتر سال تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار میں آنے پر زراعت کے اخراجات کا 50فیصد منافع کسانوں کو دینے کا اعلان کیا تھا اور حکومت اس سمت میں کوشش کررہی ہے ۔

Government fully prepared to tackle poor monsoon: Radha Mohan Singh, Agriculture Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں