سید علی شاہ گیلانی کے سوا تمام علیحد گی پسند قائدین رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

سید علی شاہ گیلانی کے سوا تمام علیحد گی پسند قائدین رہا

سری نگر
پی ٹی آئی
سخت گیر حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو چھو ڑکر دیگر عمام علیحدگی پسند قائدین کو آج حراست یا نظر بندی سے رہا کردیا گیا ۔ سوپور چلو احتجاجی ریالی کی اپیل کے پیش نظر انہیں نظر بند کردیا گیا تھا ۔ گیلانی کو اس وقت گرفتار کرلی اگیا جب سوپور چلو مارچ کی قیادت کے لئے وہ حید پور ہ میں اپنی قیامگاہ سے باہر نکلے۔ وہ پہلے ہی 5جون سے گھر پر نظر بند تھے۔ انہیں کل رات رہا کیا گیا تھا لیکن دوبارہ نظر بند کردیا گیا ۔ اعتدال پسند حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو بھی دیگر علیحدگی پسند قائدین کے ساتھ رہا کردیا گیا ۔ انہیں کل سو پور چلو ریالی میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے جمعرات کو گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا ۔ جے کے ایل ایف چیر مین محمد یسین کو پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں محروس رکھا گیا تھا جنہیں آج رہا کردیا گیا ۔ دیگر قائدین شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان کو بھی احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا تھا بعد میں رہا کردیا گیا ۔ اس دوران وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی عام ہڑتال اور حکام کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد آج زندگی بحال ہوگئی تاہم دن میں بازار ہنوز بند رہے حتی کہ سڑک کے کنارہ چھوٹی موتی دکانیں بھی رمضان کے آج دوسرے دن بھی بند دیکھی گئیں۔ سوپور میں 4شہریوں کی بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علیحدگی پسندوں نے عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا جب کہ سیکوریٹی فورسس کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے سبب کل وادی میں کرفریو جیسی صورتحال دیکھی گئی ۔ شہر خاص اور پرانا شہر کے5پولیس اسٹیشنوں میں سیکوریٹی فورسس نے سخت ترین پابندیاں لگائی تھیں۔ میسوما اور پرمپور ہ میں بھی کرفیو جیسی صورتحال تھی تاہم کل رات یہ پابندیاں اٹھا لی گئیں ۔ ان پابندیوں کے سبب رمضان المبارک ہونے کے باوجود گزشتہ دو روز سے بازار بند تھے اور سڑکوں کے کنارہ چھوٹے موٹے کاروباریوں کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ علیحدگی پسندوں نے گزشتہ ہفتہ نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چار شہریوں کے افراد خاندان سے اظہار یگانگت کے لئے چلو سو پور کی اپیل کی تھی ۔ سیول لائنس علاقہ جہاں عام طور پر رونق رہتی تھی، آن دن میں ویران دکھائی دیا تاہم ایک تاجر نے بتایا کہ لوگ عام طور پر افطار سے قبل خریدی کے لئے نکلتے ہیں ۔ عالمی شہرت یافتہ ڈل جھیل کے علاقہ میں ہوٹلیں کھلی دیکھی گئیں۔

Except Geelani, all separatist leaders released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں