وارانسی میں ٹراما سنٹر پاور ڈیولپمنٹ اسکیم کا وزیراعظم کی جانب سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-21

وارانسی میں ٹراما سنٹر پاور ڈیولپمنٹ اسکیم کا وزیراعظم کی جانب سے آغاز

وارانسی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ28جون کو اپنے حلقہ پارلیمان وارانسی کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچ رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی اس دوران کئی پروگراموں کے علاوہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے ۔ مودی کی ریالی کے لئے پارٹی کارکنوں نے بھی الگ سے تیاریاں شروع کردی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسہ گاہ تک لایاجائے ۔ پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ25ہزار سے زائد عوام کے اجتماع میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے کاشی ہندو یونیورسٹی( بی ایچ یو) کے ٹراما سینٹر کے ارد گرد تجاوزات کو ہٹانا شروع کردیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کو گزشتہ18جون کو وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے مودی کے وارانسی آنے کے پروگرام اطلاع دی گئی تھی ۔ اس کے بعد انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی تھی۔ ضلع کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (پروٹوکول) اوم پرکاش چوبے کے مطابق، نریندر مودی 28جون کو شام4:30بجے اتر پردیش کے وارانسی آئیں گے اور یہاں تقریبا ساڑھے تین گھنٹے مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کے بعد یہاں سے تقریبا 8بجے رات میں واپس دہلی لوٹ جائیں گے ۔ مودی کے دورے کے دوران بی ایچ یو کے ٹراما سینٹرکا افتتاح ، انٹی گریٹیڈ پاورڈیولپمنٹ اسکیم کا آغاز کرنے اور ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے ۔ اس سے پہلے مودی گزشتہ سال8,7نومبر اور پھر25نومبر کو وارانسی آئے تھے اور مختلف پروگراموں میں حصہ لیا تھا ، وزیر اعظم کے طور پر اپنے پارلیمانی حلقہ کے پہلے دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے بڑالالپور میں بنکروں کے لئے ٹریڈ فیسلٹی سینٹر کا سنگ بنیاد ، تاریخی اسی گھاٹ پر خود بیلچہ چلا کر صفائی مہم کا آغاز کرنے کے علاوہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے گود لیے جیا پور گاؤں میں اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

PM Modi will inaugurate Banaras Hindu University's much awaited trauma centre, a Rs. 863 crore worth integrated power development scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں