دھمکی آمیز بیانات دینے پر چندرابابو کے خلاف کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

دھمکی آمیز بیانات دینے پر چندرابابو کے خلاف کیس درج

حیدرآباد
آئی اے این ایس
حیدرآباد پولیس نے جمعرات کے روز آندھر اپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے پانچ کابینی رفقاء کے خلاف تلنگانہ حکومت کے خلاف دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے پر ایک کیس درج کرلیا ۔ رنگا ریڈی ضلع عدالت کی ہدایت پر نائیڈو اور دیگر کے خلاف سائبر آباد پولیس کمشنر یٹ کی حدود میں ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ۔ پولیس عہدیدار نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ بات کہی۔ ایک وکیل ایم پھنیندر بھارگونے عدالت سے آندھر اچیف منسٹر اور دیگر کے خلاف کیس درج کرنے پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی۔ پولیس نے فتنہ انگیزی، نفرت پھیلانے ، مجرمانہ سازش، دھمکی سے متعلق تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ۔ درخواست گزار نے ایک انٹر ویو کے دوران نائیڈو کی اس دھمکی کا حوالہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر نوٹ برائے ووٹ کیس میں ان کی گرفتاری ہوئی تو وہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت کا آخری دن ہوگا ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نائیڈو اور دیگر وزرا نے تلنگانہ کے خلاف آندھر اپردیش کے عوام کو مشتعل کرنے والے بیانات دیے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ تحقیقات کے بعد وہ رپورت عدالت میں پیش کریں گے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ تلنگانہ کے نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنس اور نائیڈو کے درمیان مبینہ ٹیلی فون گفتگو کے آڈیو ٹیپس کو ایک ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے نشر کیے جانے کے ایک دن بعد 8جون کو آندھرا پردیش کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کے خلاف کئی کیسس درج کئے گئے ۔

Case against Chandrababu Naidu for making threatening statements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں