آندھرا تلنگانہ سیاسی صورتحال پر گورنر نرسمہن کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-27

آندھرا تلنگانہ سیاسی صورتحال پر گورنر نرسمہن کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

حیدرآباد
یو این آئی
اے پی تنظیم جدید ایکٹ کی دفعہ8پر آندھر اپردیش اور تلنگانہ کے درمیان جاری جنگ کے درمیان دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں ملاقات کی ۔ ایک گھنٹہ سے زائد طویل ملاقات کے دوران نرسمہن نے وزیر دخلہ کو دونوں ریاستوں کی موجودہ سیاسی صورتحال سے واقف کرایا ۔ بات چیت میں ایکٹ کی دفعہ8بھی موضوع بحث رہی جس کے دوران معتمد داخلہ آلوک کمار بھی موجود تھے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قبل ازیں گورنر نے معتمد داخلہ گوئل نے ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر داخلہ نے دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعات کی یکسوئی کے لئے اقدامات کرنے اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا گورنر کو مشورہ دیا ۔ گورنر کا دارالحکومت کا دو روزہ سرکاری دورہ ایک ایسے وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب اس مطالبہ میں شدت پیدا ہورہی ہے کہ مرکز ایکٹ کی دفعہ8پر عمل آوری کی گورنر کو ہدایت دے جس کی وجہ رو سے مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد میں نظم و نسق کے اختیارات گورنر کے پاس ہوں گے ۔ آندھر اپردیش کے قائدین بشمول وزرا اس دفعہ کا نفاذ اس لئے چاہتے ہیں کہ حیدرآباد میں مقیم آندھرا اور رائلسیما کے باشندوں کی آزادی کو مبینہ خطرہ ہے ۔ دوسری جانب تلنگانہ قائدین اور حکومت اس الزام کو تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے نوٹ برائے ووٹ اسکام سے بچنے کے کوشش قرار دیتے ہیں ۔

Andhra vs Telangana Row: Governor Narsimhan meets Home Minister Rajnath Singh, discusses situation in states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں