ہندوستانی نژاد بابی جندال کا 2016 امریکی صدارتی امیدواری کا اعلان متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

ہندوستانی نژاد بابی جندال کا 2016 امریکی صدارتی امیدواری کا اعلان متوقع

Bobby-Jindal-2016-US-Presidential-Elections
واشنگٹن
پی ٹی آئی
کئی مہینوں کی پیش قیاسی کا خاتمہ کرتے ہوئے لوسیانا کے گورنر بابی جندال امکان ہے کہ نیو اور لیانس مین اپنی2016کی صدارتی امیدواری کا اعلان کریں گے جو انہیں وائٹ ہاؤز کے لئے دوڑ میں شامل پہلا ہندوستانی نژاد امریکی بنائے گا۔ حتی کہ انہیں ایسی منقسم زمرہ بندی کی اصطلاحوں میں جب وہ اپنی صدارتی بولی کا اعلان کریں گے۔44سالہ بابی جندال 12ریپبلکین دعویداروں میں شامل ہوں گے جن میں طاقتور سیاسی قائد جیب بش اور رک پیری شامل ہیں ۔ وہ توقع ہے کہ چہار شنبہ کی شب دیر گئے تاریخی اعلان کریں گے تاہم وہ ہندوستانی امریکیوں میں زیادہ جو ش و خروش پید اکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ جندال کے حالیہ بیانات کی وجہ سے جس میں انہوں نے اپنے آپ کو ہندوستانی امریکی ہونے سے دوررکھا تھا جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی اب ایک لاکھ ڈالر کو عبور کرچکی ہے اور وہ امریکہ مین متمول نسلی طبقات میں شامل ہیں ۔

Louisiana Governor Bobby Jindal Announces Run for 2016 US Presidential Elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں